ترال (جموں و کشمیر): الیکشن کمیشن آف انڈیا کی جانب سے جموں کشمیر میں تین مرحلوں میں اسمبلی انتخابات کے انعقاد کے اعلان پر سیاسی جماعتوں نے مثبت ردعمل کا اظہار کیا ہے، جبکہ پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) نے اس بڑے اعلان پر تحفظات ظاہر کیے ہیں۔
جمعہ کی سہ پہر الیکشن کمیشن نے جموں و کشمیر میں تین مرحلوں میں انتخابات منعقد کیے جانے کا اعلان کیا۔ عوامی حلقوں نے الیکشن کمیشن کے فیصلے کی سراہنا کرتے ہوئے بتایا کہ یہ فیصلہ دیر آید درست آید کے مصداق ایک اہم فیصلہ ہے جس کا عوام کو لمبے وقت سے انتظار تھا کیونکہ دو ہزار چودہ کے بعد یہاں ووٹنگ نہیں ہوئی اور لوگ ایک عوامی حکومت کا مطالبہ کررہے تھے۔
عوام نے اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اب جبکہ انتخابات کے بارے میں باضابطہ اعلان کیا جا چکا ہے ہمیں امید ہے کہ لوگ اپنی پسند کی سرکار بناییں گے اور اپنے حق راے دہی کا اظہار کریں گے۔ آری گام ترال سے تعلق رکھنے والے ماسٹر نرمل سنگھ نے بتایا کہ وہ الیکشن کمیشن آف انڈیا کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں کیونکہ لوگ شدت کے ساتھ جس چیز کا انتظار کر رہے تھے وہ آج انھیں مل گئی ہے اور ایک عوامی حکومت کا خواب اب دور نہیں ہے اس لیے وہ چاہتے ہیں کہ ان کے مسائل کا ازالہ ہو سکے اور ان کے مسائل کا حل ہو سکے۔
یہ بھی پڑھیں: