ETV Bharat / jammu-and-kashmir

الطاف بخاری، آزاد کا پارلیمانی انتخابات میں الائنس - kashmir

Alliance between Apni Party and Azadبارہمولہ، سرینگر اور اننت ناگ - راجوری پارلیمانی نشستوں پر جموں کشمیر اپنی پارٹی اور ڈی پی اے پی کے مابین الائنس پر گفتگو جاری ہے، جبکہ اس الائنس میں سجاد غنی لون کو بھی شامل کیے جانے پر غور کیا جا رہا ہے۔

Alliance between altaf bukhari's jammu kashmir Apni Party and Gh nabi azad's DPAP

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 19, 2024, 7:25 PM IST

الطاف بخاری، آزاد کا پارلیمانی انتخابات میں الائنس

سرینگر: جموں کشمیر کی پانچ پارلیمانی نشستوں پر منعقد ہونے والے پارلیمانی انتخابات میں نیشنل کانفرنس اور کانگریس کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے علاوہ جموں کشمیر اپنی پارٹیJKAP اور ڈیموکریٹک پراگریسیو آزاد پارٹی DPAP کے الائنس کے خلاف بھی مقابلہ ہونے جا رہا ہے، کیونکہ یہ دونوں جماعتیں پارلیمانی انتخابات میں الائنس کرنے جا رہی ہیں۔

جموں کشمیر اپنی پارٹی کے ذرائع نے ای ٹی وی بھارت بتایا کہ اپنی پارٹی کے صدر سید الطاف بخاری اور ڈی پی اے پی کے صدر غلام نبی آزاد آپس میں الائنس کرنے پر گفتگو کر رہے ہیں اور آنے والے دنوں میں دونوں لیڈران اس بات کا اعلان کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ امیدواروں کے متعلق ابھی تک حتمی فیصلہ نہیں ہوا ہے تاہم قوی امکان ہے کہ بارہمولہ - کپوارہ سے عثمان مجید الائنس کے امیدوار ہوں گے جبکہ سرینگر سے اشرف میر الائنس کے امیدوار ہوں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اننت ناگ - راجوری سے غلام نبی آزاد الائنس کے امیدوار ہو سکتے ہیں۔

ذرائع نے مزید کہا کہ سجاد لون کے ساتھ بھی بات ہو رہی ہے اور اگر انہوں نے الائنس کے شرائط پر مفاہمت دکھائی تو ان کے ساتھ بھی لائنس ہو سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس صورتحال میں پھر سجاد لون کو ہی حمایت دیں گے جبکہ اپنی پارٹی بارہمولہ پارلیمانی نشست پر کئی بھی امیدوار میدان میں نہیں اتارے گی۔ اپنی پارٹی کے جنرل سیکرٹری رفیع میر نے میڈیا کو بتایا کہ آنے والے دنوں میں الائنس کے خد و خال کے متعلق جانکاری دی جائے گی اور امیدواروں کا بھی اعلان جلد ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: جموں و کشمیر انتظامیہ اقتدار نہیں چھوڑنا چاہتی،عمر عبداللہ

ادھر، ڈی پی اے پی کے ترجمان سلمان نظامی نے بھی الائنس کے متعلق گفتگو کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ’’آنے والے دنوں میں غلام نبی آزاد اس الائنس کا اعلان کریں گے۔‘‘

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.