ETV Bharat / jammu-and-kashmir

انجینئر رشید کے حامیوں نے منایا جشن - Er Rashid Supporters Celebrate - ER RASHID SUPPORTERS CELEBRATE

بارہمولہ نشست پر جیت درج کرکے جیل میں بند انجینئر رشید نے سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ اور سجاد غنی لون سمیت 23امیدواروں کو شکست دی۔

انجینئر رشید کے حامیوں نے منایا جشن
انجینئر رشید کے حامیوں نے منایا جشن (ای ٹی وی بھارت)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jun 5, 2024, 7:41 PM IST

انجینئر رشید کے حامیوں نے منایا جشن (ای ٹی وی بھارت)

بارہمولہ (جموں کشمیر) : لوک سبھا انتخابات 2024میں شمالی کشمیر کی بارہمولہ نشست پر عبد الرشید شیخ المعروف انجینئر رشید کی کامیابی پر انجینئر رشید کے حامیوں نے جشن منایا۔ بتا دیں کہ انجینئر رشید اس وقت دہلی کی تہاڑ جیل میں قید ہے اور انہوں نے جیل سے ہی بارہمولہ نشست کے لئے کاغذات نامزدگی داخل کیے اور جموں کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کو دو لاکھ سے بھی زائد ووٹوں سے شکست دی۔ اس نشست پر سجاد غنی لون نے بھی سیاسی قسمت آزمانے کی کوشش کی تاہم وہ انجینئر رشید سے دو لاکھ 99ہزار ووٹوں سے پیچھے رہ گئے۔

بارہمولہ میں انجینئر رشید کے حامیوں نے جشن منایا اور ایک دوسرے کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے دکھائی دئے۔ جشن میں سنگرامہ، سوپور سے سابق ایم ایل اے شعیب لون بھی شامل تھے جنہوں نے میڈیا نمائندوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ ’’یہ انجینئر رشید کی اکیلے کی جیت نہیں بلکہ جمہوریت کی فتح ہے۔‘‘ انہوں نے شفاف الیکشن کے انعقاد پر الیکشن کمیشن کا ابھی شکریہ ادا کیا۔

عمر عبداللہ کی جانب سے انجینئر رشید کو مبارکباد پیش کرنے پر انجینئر رشید کے مداحوں نے سابق وزیر اعلیٰ کی ستائش کی۔ یاد رہے کہ بارہمولہ نشست پر عمر عبداللہ نے کانگریس، اے این سی اور سی پی آئی ایم کی حمایت سے الیکشن میں شرکت کی جبکہ سجاد غنی لون کو الطاف بخاری نے حمایت کی، بی جے پی نے لون کی حمایت کی جس کی لون نے تائید کی نہ تردید۔ تاہم انجینئر نے جیل سے ہی انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی داخل کیے اور الیکشن سے محض چند دن قبل ان کے دو فرزنداں نے تشہیری مہم چلائی جس کا لوگوں نے خیر مقدم کرتے ہوئے انجینئر رشید کو 472481 ووٹوں سے کامیاب بنایا۔

مزید پڑھیں: جیل میں بند انجینئر رشید نے ’باہو بلی‘ کو دھول چٹائی - ER RASHID Defeats OMAR ABDULLAH

سابق وزراء اعلیٰ عمر عبداللہ اور محبوبہ مفتی نے کی ہار تسلیم - Lok Sabha Election Result

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.