ETV Bharat / jammu-and-kashmir

کشمیر میں ایمز کا خواب کب ہوگا شرمندہ تعبیر! - کشمیر ایمز اسپتال

ایمز جموں اور ایمز کشمیر کو بیک وقت منظوری دی گئی تاہم ایمز جموں کو وزیر اعظم نے عوام کے نام وقف کیا جب کہ ایمز کشمیر، جو اونتی پورہ علاقے میں تعمیر کیا جا رہا ہے، کا نصف کام بھی مکمل نہیں کیا گیا ہے۔

کشمیر میں ایمز کا خواب کب ہوگا شرمندہ تعبیر !

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 29, 2024, 2:24 PM IST

Updated : Feb 29, 2024, 8:08 PM IST

کشمیر میں ایمز کا خواب کب ہوگا شرمندہ تعبیر!

پلوامہ (جموں کشمیر) : وزیر اعظم نریندر مودی نے گزشتہ دنوں جموں دورے کے دوران دیگر کئی اہم پروجیکٹس کے ساتھ ساتھ ایمز، جموں کو بھی عوام کے نام وقف کیا، جس کی وجہ سے خطہ جموں کے لوگ کافی خوش نظر آ رہے ہیں تاہم وادی کشمیر، جہاں صحت عامہ کے حوالے سے عوام کو پہلے ہی مشکلات کا سامنا ہے، میں زیر تعمیر ایمز کو اب تک مکمل نہیں کیا گیا ہے۔ حالانکہ صوبہ جموں اور وادی کشمیر کے لیے بیک وقت ایمز کو منظوری دی گئی تھی۔

وادی کشمیر میں ایمز کی تعمیر ضلع پلوامہ میں سرینگر جموں شاہراہ کے متصل اونتی پورہ علاقے میں شروع کی گئی تھی اور ایمز کی تعمیر سے کشمیر کے لوگ کافی خوش ہوئے تھے تاہم تعمیر میں تاخیر سے کشمیری عوام بالخصوص جنوبی کشمیر کے لوگوں میں مایوسی پائی جا رہی ہے۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ ایمز اونتی پورہ کے بننے سے وادی کے طبی شعبہ میں انقلابی تبدیلیاں رونما ہوں گی، تاہم کام کی سست رفتاری سے عوامی اہمیت کے حامل اس پروجیکٹ پر اب تک پچاس فیصد ہی کام مکمل کیا جا چکا ہے، جس سے یہ اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ مقررہ وقت میں یہ ڈریم پروجیکٹ مکمل نہیں ہو پائے گا۔

ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے مقانمی باشندوں نے بتایا کہ ’’جموں ایمز اور کشمیر میں بن رہے ایمز کو ایک ساتھ منظوری ملی ہے تاہم جموں ایمز کو عوام کے نام وقف کیا گیا تاہم اونتی پورہ میں بن رہا ایمز تکمیل سے کوسوں دور ہے۔‘‘ مقامی باشندوں نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ ’’ایمز کے مکمل ہونے سے کشمیر میں اعلیٰ طبی خدمات عوام کو گھر کی دہلیز پر ہی میسر ہوں گی، اور طبی خدمات کے لیے لوگوں کو وادی سے باہر کے سفر اور اس کی مشقتوں سے نجات ملے گی۔‘‘

اونتی پورہ ٹاؤن ویلفیر کمیٹی کے وائس چیرمین فیاض احمد وانی نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ ’’اونتی پورہ ایک تاریخی مقام ہے جو کبھی کشمیر کی راجدھانی ہوا کرتی تھی تاہم یہاں ایمز کو منظوری ملنے سے لوگ تو شادماں تھے، لیکن بدقسمتی سے ایمز کی تعمیر اب تک مکمل نہیں ہوئی ہے جس کی وجہ سے لوگوں میں مایوسی ہے اور متعلقہ حکام بھی اس جانب توجہ دینے سے گریزاں ہیں۔‘‘

مزید پڑھیں: جموں وکشمیر میں 5 میڈی سٹیز قائم کی جائیں گی: وزارت صحت

ادھر، اے ڈی سی اونتی پورہ، نذیر احمد نے نمائندے کو فون پر بتایا کہ ’’انتظامیہ اس اہم پروجیکٹ کی تکمیل کے لیے کوشاں ہے۔‘‘ انہوں نے دعویٰ کیا کہ دو دن قبل ہی انہوں نے ایمز سایٹ کا دورہ کیا اور وہاں صورتحال کا جایزہ لیا ہے اور اب تک 46 % کام مکمل کیا جا چکا ہے اور امید ہے کہ جلد ہی یہ پروجیکٹ مکمل کرکے عوام کے نام وقف کیا جائے گا۔

Last Updated : Feb 29, 2024, 8:08 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.