ETV Bharat / jammu-and-kashmir

کسانوں کو کم نرخوں پر سبزیوں کے بیج، پنیری فراہم - Agri Dept Seedling Sale - AGRI DEPT SEEDLING SALE

سردیاں ختم ہوتے ہی مارچ اور اپریل میں کشمیر میں کھیتی باڑی شروع ہو جاتی ہے اور سبزیاں، پودے لگانے اور بیج بونے کا کام عروج پو پہنچ جاتا ہے، ایسے میں مختلف محکمہ جات کی جانب سے کسانوں، باغبانوں کے لیے نہ صرف آگاہی کیمپس منعقد کیے جاتے ہیں بلکہ بیج وغیرہ بھی کم نروخوں پر فراہم کیے جاتے ہیں۔

کسانوں کو کم نرخوں پر سبزیوں کے بیج، پنیری فراہم

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 30, 2024, 2:35 PM IST

کسانوں کو کم نرخوں پر سبزیوں کے بیج، پنیری فراہم

بارہمولہ (جموں کشمیر) : جنوبی کشمیر کے بارہمولہ ضلع میں محکمہ ایگریکلچر کی جانب سے عوام خاص کر کسانوں کے لیے ایگریکلچر کمپلیکس بارہمولہ میں اسٹال نصب کیے گئے تھے جہاں کم نرخوں پر مختلف سبزیوں کے بیج اور پنیری دستیاب رکھی گئی تھی۔ محکمہ کی جانب سے نصب کیے گئے اسٹالز کی سراہنا کرتے ہوئے مقامی باشندوں نے اس پہل کو مزید دنوں تک جاری رکھے جانے کی خواہش ظاہر کی۔

محکمہ ایگریکلچر کے ایک سینئر افسر سہیل احمد نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا انہوں نے ضلع میں یہ رواں سیزن کی پہلی ’’سیل‘‘ ہے جس میں سبزیوں کے بیج، پنیری اور مختلف پودے فروخت کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے مستقبل میں بھی اس طرح کی کوششوں کو جاری رکھنے اور ایسے اسٹال نصب کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

مقامی باشندوں نے بتایا کہ بازار کے مقابلے میں پنیری، بیج اور پودے اس طرح کے اسٹالز پر انتہائی سستے داموں فروخت کیے جاتے ہیں جس سے نہ صرف کسانوں بلکہ اپنے باغیچوں میں سبزیوں کی کاشت کے شوقین افراد کو کافی فائدہ پہنچتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بعض پنیری اور بیج محض ایک روپے میں فراہم کیے جا رہے ہیں جو کافی خوش آئند ہے۔ تاہم بعض اضلاع میں کسانوں کی جانب سے محکمہ ایگریکلچر کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ جنوبی کشمیر کے پلوامہ ضلع کے کسانوں نے محکمہ کے افسران کی سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ رواں سیزن محکمہ نے وقت پر معیاری بیج فراہم نہیں کیے جس وجہ سے سرسوں کی پیداوار میں کافی گراوٹ درج کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: سرسوں کی پیداوار میں کمی سے کسانوں میں تشویش - Mustard Production in kashmir

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.