ETV Bharat / jammu-and-kashmir

کانگریس، اپنی پارٹی سے الگ ہوئے عثمان مجید علیحدہ ہی الیکشن لڑیں گے - JK assembly elections - JK ASSEMBLY ELECTIONS

سابق ایم ایل اے عثمان مجید نے بانڈی پورہ حلقہ سے سال 2014 میں کانگریس کی ٹکٹ پر کامیابی حاصل کی تھی۔

ا
عثمان مجید (ای ٹی وی بھارت+)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 26, 2024, 12:29 PM IST

کانگریس، اپنی پارٹی سے علیحدہ ہوئے عثمان مجید علیحدہ ہی الیکشن لڑیں گے (ای ٹی وی بھارت)

بانڈی پورہ (جموں کشمیر): سینئر سیاسی رہنما اور سابق ایم ایل اے بانڈی پورہ، عثمان مجید نے بانڈی پورہ حلقہ سے آزاد امیدوار کے طور پر اسمبلی الیکشن لڑنے کا اعلان کیا۔ بانڈی پورہ میں یوتھ کنونشن کے موقعے پر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے عثمان مجید نے کہا کہ وہ اسمبلی انتخابات میں کسی اتحاد یا کسی سیاسی پارٹی کا حصہ نہیں بنیں گے، جب کہ انتخابات میں کامیابی کے بعد وہ ’لوگوں سے مشاورت‘ کے بعد ہی کسی اتحاد کا حصہ بنیں گے۔

عثمان مجید نے کہا کہ ’’اپنی پارٹی سے استعفیٰ دینے کے فوراً بعد میری سکیورٹی واپس لے لی گئی اور یہ سکیورٹی بی جے پی نے ہی واپس لے لی۔‘‘ انہوں نے آزاد امیدوار کے طور پر الیکشن لڑنے کی ایک وجہ بیان کرتے ہوئے کہا کہ ’’آج کل لوگ یقین نہیں کر سکتے کہ کس پارٹی یا امیدوار کا کس پارٹی کے ساتھ خفیہ یا اعلانیہ اتحاد ہے۔‘‘

واضح رہے کہ عثمان مجید 90کی دہائی میں عسکریت پسند تنظیم اخوان المسلمین کے ساتھ وابستہ تھے تاہم اس تنظیم کے جملہ اراکین نے عسکریت پسندی ترک کرکے دیگر عسکریت پسند تنظیموں کے خلاف کام کرکے پولیس اور فوج کا ساتھ دیا تھا۔ بعد ازاں عثمان مجید سیاسی میدان میں کود پڑے اور کانگریس کی ٹکٹ پر سال 2014کے اسمبلی الیکشن میں جیت درج کی تھی۔ دفعہ 370کی منسوخی کے بعد عثمان مجید نے الطاف بخاری کی اپنی پارٹی میں شمولیت اختیار کی تاہم لوک سبھا الیکشن میں پارٹی کی کراری شکست کے بعد عثمان مجید بھی اپنی پارٹی سے علیحدہ ہونے والے اولین سیاسی لیڈران میں سے ایک ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ڈی ڈی سی کی چیئرپرسن کا پی ڈی پی سے استعفیٰ، آزاد امیدوار کی حمایت کا اعلان - JK Assembly Election 2024

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.