ETV Bharat / jammu-and-kashmir

بارشوں کا پانی نشیبی علاقوں میں داخل، لوگوں میں خوف - Rains Lash Kashmir

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 17, 2024, 6:32 PM IST

وادی کشمیر میں بارشوں کے سبب درجہ حرارت میں کمی واقع ہوئی ہے، جبکہ ندی نالوں میں بھی پانی کی سطح میں اضافہ ہوا ہے۔

بارشوں کا پانی نشیبی علاقوں میں داخل
بارشوں کا پانی نشیبی علاقوں میں داخل (ETV Bharat)
بارشوں کا پانی نشیبی علاقوں میں داخل (ای ٹی وی بھارت)

پلوامہ (جموں کشمیر) : وادی کشمیر میں شدید گرمی کے بعد بارشوں کے سبب نہ صرف گرمی کی شدت میں کمی واقع ہوئی ہے بلکہ بارشوں کے سبب کسانوں، باغ مالکان کے چہرے بھی کھل اٹھے ہیں۔ وادی کشمیر میں بارشوں کی وجہ سے ندی نالوں میں پانی کی سطح میں اضافے دیکھنے کو مل رہا ہے۔ بالائی علاقوں میں شدید بارشوں کے سبب نشیبی علاقوں میں پانی داخل ہو گیا ہے۔

جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ میں بالائی علاقوں میں شدید بارشوں کے سبب اچھگوزہ اور اس کے ملحقہ علاقوں کے لوگوں میں خوف وہراس کا ماحول ہے۔ جبکہ علاقے سے گزرنے والے ایک نالہ میں پانی کی سطح بڑھ جانے سے بارشوں کا پانی رہائشی علاقے میں داخل ہوا جس کی وجہ سے علاقے کے باشندوں میں خوف و ہراس کی لہر دوڑ گئی ہے۔ جبکہ بارشوں کے پانی سے در و دیواروں میں بھی جزوی نقصان پہنچا ہے۔

بارشیں تھمنے کے بعد نالہ میں پانی کی سطح میں بھی کمی آئی جس سے لوگوں نے راحت کی سانس لی۔ مقامی انتظامیہ نے گرچہ صاف صفائی کے لیے مشینری اور عملہ تعینات کیا تاہم اسے لوگوں نے ناکافی قرار دے دیا۔ مقامی باشندوں کا کہنا ہے کہ بار ہا اس علاقے میں باندھ تعمیر کرنے کے ساتھ ساتھ ایک چھوٹا پل تعمیر کیے جانے کی درخواست کی گئی جسے انتظامیہ نے ہمیشہ نظر انداز کیا۔ انہوں نے کہا کہ پل تعمیر کیے جانے سے نہ صرف علاقے کے لوگوں کو سال بھر راحت نصیب ہوگی بلکہ اس طرح کی ایمرجنسی کے دوران جانی نقصان سے بہ آسانی بچا جا سکتا ہے۔

دریں اثناء، ایگزیکٹیو انجینئر، آر اینڈ بی، پلوامہ نے بتایا کہ لوگوں کی دیرینہ مانگ کے پیش نظر ایک پرپوزل تیار کیا گیا ہے اور حکام کی جانب سے منظوری ملنے کے بعد ہی کام شروع کیا جائے گا۔ تاہم انہوں نے عوام سے سڑک کے کناروں کو صاف رکھنے اور لکڑی وغیرہ یا کوئی بھی تعمیراتی مواد جمع نہ رکھنے کی تاکید کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: گاندربل کے کنگن میں موسلادھار بارش - heavy rainfall in Ganderba

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.