ETV Bharat / jammu-and-kashmir

جموں و کشمیر میں اتوار کو پہلی بار فارمولا 4 کار ریس کا انعقاد - four car race in kashmir

کشمیرکے ڈویژنل کمشنر وجے کمار بیدھوری نے فارمولا 4 کار ریس منعقد کرنے کے لیے سخت انتظامات کو یقینی بنانے کے لیے ایک اہم میٹنگ کی صدارت کی۔ اس ایونٹ کے لیے سخت حفاظتی اقدامات کیے گئے ہیں، جن میں سی-ٹائپ 2-ٹیر بیریکیڈز کی تنصیب، طبی ٹیموں اور ایمبولینسوں کی تعیناتی اور جامع حفاظتی انتظامات شامل ہیں۔

فورکارریس اتوارکومنعقد کی جائے گی
فورکارریس اتوارکومنعقد کی جائے گی
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 16, 2024, 7:21 AM IST

سرینگر: کشمیر ایک پُرجوش کھیل کے لیے تیار ہو رہا ہے۔کیونکہ وہ اتوار کو اپنی پہلی فارمولا 4 کار ریس کی میزبانی کرنے جارہا ہے، جس میں موٹر اسپورٹس کے شائقین کے لیے ایڈرینالائن رش کا وعدہ کیا گیا ہے۔ اتوار کو للت گھاٹ سے نہرو پارک تک ہونے والے اس ہائی اوکٹین ایونٹ میں معروف فارمولہ ڈرائیورز حصہ لیں گے جو بلیوارڈ کے ساتھ 1.7 کلومیٹر کے راستے پر اپنی مہارت کا مظاہرہ کریں گے۔

کشمیر کے ڈویژنل کمشنر وجے کمار بیدھوری نے اس تقریب کے انتظامات کو یقینی بنانے کے لیے ایک اہم میٹنگ کی صدارت کی۔ نوجوانوں کو موہ لینے اور فارمولہ 4 کھیلوں کے تئیں نوجوانوں کو ترغیب دینے کے کے لیے انہوں نے اس ایونٹ میں کھلاڑیوں کی صلاحیت پر اعتماد کا اظہار کیا۔ بیدھوری نے کھیلوں کے شائقین کے لیے نئے مواقع کو فروغ دینے اور خطے میں ایڈونچر ٹورزم کو فروغ دینے میں اس کھیل کی اہمیت پر زور دیا۔

فورکارریس اتوارکو منعقد کی جائے گی
فورکارریس اتوارکو منعقد کی جائے گی

حفاظت کے مسئلے پر توجہ دیتے ہوئے بیدھوری نے متعلقہ افسران کو ہدایت دی کہ وہ سڑک کی مرمت کریں۔ سڑک کو برابر کرکے اور گڑھوں کی مرمت کرکے ہموار نیویگیشن کو یقینی بنائیں۔ اس ایونٹ کے لیے سخت حفاظتی اقدامات کیے گئے ہیں، جن میں سی-ٹائپ 2-ٹیر بیریکیڈز کی تنصیب، طبی ٹیموں اور ایمبولینسوں کی تعیناتی، اور جامع حفاظتی انتظامات شامل ہیں۔

مزید پڑھیں:بارہمولہ میں ووٹرز بیداری پروگرام منعقد

میٹنگ میں ایل سی ایم اے کے وی سی، ڈائریکٹر آف ٹورازم، اور ریسنگ پروموشنز پرائیویٹ لمیٹڈ کے نمائندوں سمیت مختلف لوگوں نے شرکت کی۔ اس دوران اس تاریخی ایونٹ کو شاندار کامیابی سے ہمکنار کرنے کے لیے سرمایہ کاری کی مشترکہ کوششوں پر زور دیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.