ETV Bharat / jammu-and-kashmir

شوپیاں کے کئی دیہات میں پانی کی قلت کے سبب لوگوں کا احتجاج - Water Scarcity in Shopian Villages

شوپیاں کے قریب ایک درجن دیہات سے آئے لوگوں نے پینے کے پانی کے بحران پر دونارو -کیلر روڑ پر احتجاج کرتے ہوئے محکمہ جل شکتی کے خلاف نعرے بازی کی۔

شوپیاں، کئی دیہات میں پانی کی قلت، لوگوں نے کیا احتجاج
شوپیاں، کئی دیہات میں پانی کی قلت، لوگوں نے کیا احتجاج (ای ٹی وی بھارت)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jul 30, 2024, 5:39 PM IST

شوپیاں (جموں کشمیر) : جنوبی کشمیر کے شوپیاں ضلع میں ایک درجن کے قریب دیہات میں پینے کے پانی کی شدیت قلت کے باعث لوگوں نے احتجاج کرتے ہوئے محکمہ جل شکتی کے خلاف سخت ناراضگی کا اظہار کیا۔ احتجاج کر رہے لوگوں نے محکمہ جل شکتی پر لاپرواہی کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا: ’’پینے کے پانی کے شدید بحران نے 12 سے زائد دیہات میں رہائش پذیر لوگوں کو سخت مشکلات میں ڈال دیا ہے۔‘‘

شوپیاں، کئی دیہات میں پانی کی قلت، لوگوں نے کیا احتجاج (ای ٹی وی بھارت)

احتجاج کر رہے لوگوں نے بتایا کہ ایک درجن سے زائد دیہات کے لوگ جن میں دونارو، چیک نصرپورہ، چھوٹہ والی، اور سوگی کارگ شامل ہیں، کو کئی دنوں سے پانی کی فراہمی نہیں ہو پا رہی رہی ہے۔ لوگوں نے دونارو-کیلر روڑ پر احتجاج کیا جس کی وجہ سے ٹریفک کی نقل و حمل معطل ہو گئی۔ مظاہرین نے کہا کہ ان دیہات میں پینے کے پانی کی شدید قلت ہے اور ان علاقوں میں صرف ایک پانی کی سپلائی لائن ہے جو کئی دیہات کو پانی فراہم کرتی ہے اور سبھی دیہات پانی کی کمی کی وجہ سے شدید مشکلات میں مبتلا ہو چکے ہیں۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ بار ہا شکایات کے باوجود حکام نے مسئلہ حل کرنے کے لیے کوئی اقدام نہیں اٹھایا۔ لوگوں نے انتظامیہ سے گزارش کی کہ ان علاقوں کے لوگوں کو جلد از جلد پینے کا صاف پانی فراہم کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں: ترال: منڈورہ کی آبادی پینے کے پانی سے محروم - water scarcity in Tral

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.