ETV Bharat / jammu-and-kashmir

این آئی ٹی پروفیسر کے خلاف کیس درج، اے سی بی نے پانچ مقامات پر چھاپے مارے

اے سی بی نے این آئی ٹی، سرینگر، کے ایک پروفیسر منظور احمد تانترے کے خلاف غیر متناسب اثاثوں سے متعلق ایک مقدمہ درج کرکے پانچ مقامات پر چھاپے مارے اور نقدی سمیت اہم دستاویز ضبط کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 11, 2024, 7:59 PM IST

این آئی ٹی پروفیسر کے خلاف کیس درج، اے سی بی نے پانچ مقامات پر چھاپے مارے
این آئی ٹی پروفیسر کے خلاف کیس درج، اے سی بی نے پانچ مقامات پر چھاپے مارے

سرینگر (جموں و کشمیر): جموں و کشمیر کے انسداد بدعنوانی بیورو (اے سی بی) نے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی (این آئی ٹی) سرینگر کے پروفیسر منظور احمد تانترے کے خلاف ’’غیر متناسب اثاثے‘‘ جمع کرنے کے الزامات کی تحقیقات شروع کی ہے۔ اے سی بی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ تانترے کے خلاف ایک مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ مقدمہ میں ’’منقولہ اور غیر منقولہ جدائیداد تانترے کے قبضے میں‘‘ ہونے کو نمایاں کیا گیا ہے۔ درج کیس میں دعویٰ کیا ہے کہ جمع نقدہ مبینہ طور پر ان کی آمدنی کے معلوم ذرائع سے تجاوز کر گئی ہے۔

اے سی بی کی جانب سے جاری کردہ بیان میں انکشاف کیا گیا ہے کہ پروفیسر منظور احمد تانترے، جو اس وقت این آئی ٹی سرینگر میں تعینات ہیں، کے پاس ایسے اثاثے پائے گئے جن سے تصدیق کے عمل کے دوران شکوک و شبہات پیدا ہوئے۔ جمع شدہ دولت کو اس کی جائز آمدنی سے غیر متناسب سمجھا گیا، جس سے اے سی بی کو قانونی کارروائی کرنے پر مجبور ہو گئی۔ درج مقدمہ زیر ایف آئی آر نمبر 04/2024، انسداد بدعنوانی ایکٹ، 2006 کے سیکشن 5(1)(e) کے تحت آتا ہے۔ یہ سیکشن سرکاری ملازم کے مالی وسائل یا جائیداد کے قبضے میں ہونے سے متعلق ہے جو ذرائع آمدن اور جمع شدہ مال کا تسلی بخش حساب نہ ملنے کی صورت میں درج کیا جاتا ہے۔

قانونی کارروائی کے بعد اے سی بی نے عدالت سے سرچ وارنٹ حاصل کیے اور ساتھ ہی پانچ مختلف مقامات پر تلاشی لی۔ ان مقامات میں دودرہامہ میں تانترے کا رہائشی مکان، گاندربل میں ڈسٹرکٹ ہسپتال کے قریب ایک شاپنگ کمپلیکس، کنگن میں ایک ریسٹ ہاؤس، ایک سرکاری کوارٹر اور این آئی ٹی سرینگر میں پروفیسر کا دفتر شامل تھا۔ اس کے علاوہ جموں میں ایک فلیٹ کی بھی جانچ پڑتال کی گئی۔

مزید پڑھیں: کشمیر میں منی لانڈرنگ کے الزام میں تین افراد گرفتار

اے سی بی کے مطابق تلاشی کے آپریشن کے دوران مجرمانہ مواد بشمول ریونیو کاغذات، مالیاتی اور بنک دستاویز اور ’بھاری‘ نقد رقم 3،86،650 روپے برآمد ہوئی۔ برآمد شدہ اشیاء کو جاری تفتیش میں ثبوت کے طور پر قبضے میں لیا گیا ہے۔ اے سی بی نے تصدیق کی کہ کیس کی مزید تحقیقات جاری ہے اور انہوں نے اس ضمن میں غیر جانبدارانہ انکوائری کو یقینی بنانے کے اپنے عزم کو بھی دہرایا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.