ETV Bharat / jammu-and-kashmir

دفعہ 370 ہٹانے سے مسئلہ کشمیر ختم نہیں ہوا بلکہ اور پیچیدہ ہوگیا: محبوبہ مفتی - Mehbooba Mufti - MEHBOOBA MUFTI

پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی نے اننت ناگ کے ٹاؤن ہال میں پارٹی ورکران سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 'نیشنل کانفرنس نے کہا کہ پی ڈی پی ختم ہوئی ہے، پی ڈی پی وہ جماعت ہے کہ جس نے ٹاسک فورس کو ختم کیا، اخوان کو ختم کیا، راستے کھولے اور ہندوستان اور پاکستان کے درمیان بات چیت کا سلسلہ شروع کرایا'۔

MEHBOOBA MUFTI
محبوبہ مفتی
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Apr 23, 2024, 9:10 PM IST

دفعہ 370 ہٹانے سے مسئلہ کشمیر ختم نہیں ہوا بلکہ اور پیچیدہ ہوگیا: محبوبہ مفتی

اننت ناگ: پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی صدر و سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے کہا کہ میں مسئلہ کشمیر کو بھلانے نہیں دوں گی، لوگ بھول سکتے ہیں لیکن میں نہیں بھول سکتی، میں نوجوانوں یتیموں بیواؤں کی قربانیوں کو فراموش نہیں کرسکتی، محبوبہ نے کہا کہ ظلم و زیادتی کے خلاف اپنی آواز بلند کرنا ان کا منشور ہے۔ ان باتوں کا اظہار انہوں نے ٹاؤن ہال اننت ناگ میں نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران کیا۔
انہوں نے کہا کہ وقت بدلتے دیر نہی‍ں لگتی ایک دن ضرور آئے گا جب انہیں اپنے کئے پر پچھتاوا ہوگا، جنہوں نے کشمیریوں کے ساتھ ناانصافی اور ظلم و زیادتی کی کیونکہ کشمیری لوگ خاموش ہیں لیکن مردہ نہیں۔محبوبہ نے کہا کہ ان کے پارلیمنٹ میں جانا جموں کشمیر کے بے کس اور لاچار عوام کی آواز کو بلند کرنا ہے، اور اس بات کو اجاگر کرنا کہ 5 اگست 2019 کا فیصلہ یہاں کی عوام کو قطعی طور منظور نہیں ہے۔
انہوں نے کہا آج نیشنل کانفرنس اور پی ڈی پی کے درمیان لڑائی نہیں ہے اور نہ ہی عمر عبداللہ اور محبوبہ مفتی کے درمیان کوئی سیاسی جنگ ہے، آج صرف جموں کشمیر کی عوام کو ظلم و زیادتی سے نجات دلانے کی لڑائی ہے۔

مزید پڑھیں: بی جے پی کے پاس کہنے کو کچھ بھی نہیں: محبوبہ مفتی

محبوبہ نے کہا کہ ان طاقتوں کو روکنے کے لئے یکجا ہونا وقت کی اہم ضرورت تھی لیکن نیشنل کانفرنس نے ایسا مناسب نہیں سمجھا، عمر عبداللہ نے پی ڈی پی کو کمزور سمجھا، میں(محبوبہ مفتی) جانتی ہو‍ں کہ لوگ پی ڈی پی سے ناراض ہو سکتے ہیں لیکن دلوں میں پی ڈی پی کے تئیں محبت اور ہمدردی بر قرار ہے۔

محبوبہ مفتی نے کہا کہ ہمیں پوری امید ہے کہ راجوری اننت ناگ پارلیمانی نشست پر لوگ پی ڈی پی کے حق میں اپنی رائے دہی کا استعمال کریں گے۔ان کے مطابق پی ڈی پی واحد ایسی جماعت ہے جو لوگوں کے جذبات و احساسات کی بات کرتی ہیں باقی سیاسی جماعتیں صرف پی ڈی پی کو نشانہ بنا رہی ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.