ETV Bharat / jammu-and-kashmir

بانڈی پورہ کے نوگام سنبل میں آگ لگنے سے رہائشی مکان جل کر خاک - BANDIPORA FIRE INCIDENT - BANDIPORA FIRE INCIDENT

اطلاعات کے مطابق شمالی کشمیر کے بانڈی پورہ ضلع کے نوگام سنبل علاقے کے رہائشی مکان میں آگ لگنے کے فوراً بعد مقامی لوگوں نے آگ بجھانے اور قریبی املاک میں آگ پھیلنے سے روکنے کے لیے ریسکیو آپریشن شروع کیا۔ فائر اینڈ ایمرجنسی سروس ڈیپارٹمنٹ موقع پر پہنچ گیا اور آگ پر قابو پانے کی کوشش کی تاہم رہائشی مکان جل کر خاک ہو گیا۔

آگ لگنے سے رہائشی گھر جل کر خاک
آگ لگنے سے رہائشی گھر جل کر خاک (etv bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jun 12, 2024, 2:11 PM IST

بانڈی پورہ: شمالی کشمیر کے بانڈی پورہ ضلع کے نوگام سنبل علاقے میں آگ لگنے دو منزلہ رہائشی مکان جل کر خاکستر ہوگیا۔اطلاعات کے مطابق یہ مکان بابا محلہ نوگام کے رہائشی محمد اسحاق ڈوگرا کا تھا۔ آگ لگنے کے فوراً بعد مقامی لوگوں نے آگ بجھانے اور قریبی املاک میں آگ پھیلنے سے روکنے کے لیے ریسکیو آپریشن شروع کیا۔ فائر اینڈ ایمرجنسی سروس ڈیپارٹمنٹ موقع پر پہنچ گیا اور آگ پر قابو پانے کی کوشش کی تاہم رہائشی مکان کو بچایا نہیں جا سکا۔
آگ لگنے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہوسکی تاہم واقعے میں کسی کے زخمی یا ہلاک ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔دوسری جانب پولیس نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے مزید تفتیش شروع کردی ہے

حال ہی میں شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کی مشہور سیاحتی مقام گلمرگ میں واقع رانی مندر (موہنیشور شیولیا) آتشزدگی کے واقعے میں جل کر خاکستر ہو گئی، سابق وزیر اعلیٰ عمر عبد اللہ نے آتشزدگی کے اس واقعے پر مندر کو نقصان پہنچنے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

مزید پڑھیں:گلمرگ کا تاریخی شیو مندر نذر آتش - Gulmarg Shiv Temple gutted

یہ مندر 1915 میں مہاراجہ ہری سنگھ کی بیوی نے تعمیر کیا تھا - ایک ہندو طرز تعمیر کا حامل ہے۔ تاریخی شیو مندر 1974 میں بالی ووڈ کے گیت جے جے شیو شنکر کی وجہ سے مزید مشہور ہو گیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.