ETV Bharat / jammu-and-kashmir

امرناتھ یاترا: 4132 یاتریوں کا اور ایک قافلہ روانہ، اب تک 3.25 لاکھ یاتریوں نے گھپا میں کیے درشن - Amarnath Yatra 2024

منگل کی صبح 4132 یاتریوں کا ایک اور دستہ امرناتھ غار کے درشن کے لیے روانہ ہوا۔ اس یاترا کے پیش نظر یہاں پرسکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق 29 جون کو امرناتھ یاترا کے آغاز کے بعد سے ابھی تک 325095 یاتریوں نے گھپا کے درشن کئے ہیں۔

4132 یاتریوں کا ایک اور دستہ امرناتھ یاترا کے لیے روانہ
4132 یاتریوں کا ایک اور دستہ امرناتھ یاترا کے لیے روانہ (Etv Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jul 16, 2024, 10:11 AM IST

جموں: امرناتھ یاترا سخت حفاظتی انتظامات کے درمیان بالتل اور پہلگام کے جڑواں راستوں سے جاری رہی۔ 4132 یاتریوں کا ایک اور دستہ امرناتھ یاترا کے لیے جموں کے بھگوتی نگر یاتری نواس سے منگل کی صبح امرناتھ گھپا کی طرف روانہ ہوا۔

یاتریوں کے 19ویں قافلے نے بالتال اور نُنون کے کیمپوں سے جنوبی کشمیر ہمالیہ میں 3880 میٹر بلندی پر واقعے گھپا کے درشن کے لیے اپنا سفر شروع کیا۔

ایک عہدیدار نے بتایا کہ سخت ترین سکیورٹی انتظامات کے بیچ 19 ویں دن 4132 یاتری اس تیرتھ یاترا پر سوار ہوئے۔

ان یاتریوں نے وادی کشمیر میں امرناتھ گھپا کے درشن کے لئے 151 گاڑیوں کا استعمال کیا، امرناتھ گھپا تک پہنچنے کے لئے یہ تمام یاتری بھگوتی نگر یاتری نواس سے، پہلگام اور بالتل بیس کیمپوں تک پہنچے۔ اس کے بعد بھر وہاں سے امرناتھ یاترا کے لئے نکلے۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق 29 جون کو امرناتھ یاترا کے آغاز کے بعد سے ابھی تک 325095 یاتریوں نے گھپا کے درشن کئے اور پیر کے روز 15134 یاتریوں نے گھپا میں درشن کئے۔

منگل کی علی الصبح جموں سے وادی کی جانب روانہ ہونے والے یاتریوں میں 1839 مرد، 414 خواتین، 8 بچے، 57 سادھو اور 06 سادھوی شامل ہیں، جن میں بالتال ٹریک سے 1918 یاتری اور 2324 یاتری بالترتیب 93 اور 58 گاڑیوں میں سوار تھے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق امرناتھ گھپا کے پاس اور ارد گرد گرج چمک کے ساتھ ہلکی سے درمیانہ درجہ کی بارش کی پیش گوئی کی ہے۔

52 روزہ امرناتھ یاترا 29 جون سے شروع ہوئی جو 19 اگست تک جاری رہے گی۔
یہ بھی پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.