ETV Bharat / jammu-and-kashmir

راجوری میں فوج کی گاڑی کھائی میں گرنے سے 4 فوجی جوان زخمی - Road Accidents in Jammu - ROAD ACCIDENTS IN JAMMU

جموں و کشمیر کے ضلع راجوری کے ایک علاقے میں فوج کی ایک گاڑی حادثے کا شکار ہوگئی اور وہ گہری کھائی میں گرگئی۔ اس حادثے میں چار فوجی جوان زخمی ہوئے ہیں۔

فوج کی ایک گاڑی حادثے کا شکار
فوج کی ایک گاڑی حادثے کا شکار (Etv bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 17, 2024, 10:34 PM IST

جموں: راجوری ضلع میں منگل کی شام کو آرمی کی ایک گاڑی حادثہ کا شکار ہوگئی ہے۔ آرمی کی گاڑی ایک گہری کھائی میں گر گئی جس کے باعث چار فوجی زخمی ہوئے، جن میں سے دو کی حالت شدید نازک بتائی جارہی ہے۔

آرمی کے مطابق پہاڑی ضلع کے منجاکوٹ علاقے میں فوج کی آرمڈ گاڑی ایک گھاٹی میں جاگری جس کے نتیجے میں چار فوجی جوان زخمی ہوگئے۔ حادثے میں زخمی فوجی اہلکاروں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا جن میں سے دو کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ اس کی تصدیق کرتے ہوئے ایک پولیس افسر نے بتایا کہ حادثے کے سلسلے میں ایک کیس درج کر لیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ جموں کے مختلف علاقوں میں اکثر وبیشتر گاڑیاں تیز رفتاری یا کسی اور وجہ سے گہری کھائی میں گر جاتے ہیں جس کے باعث ہلاکتیں واقع ہوتی ہیں اور ان حادثات میں کئی افراد شدید زخمی ہوجاتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.