ETV Bharat / jammu-and-kashmir

شمالی کشمیر میں 19سالہ نوجوان غرقاب - Youth Drowned - YOUTH DROWNED

حاجن، بانڈی پورہ میں ایک نوجوان جہلم میں غرقاب ہونے کے بعد فوری طور پر لاش کی بازیابی کے لیے کارروائی شروع کی گئی۔ 19سالہ نوجوان غرقاب ہونے سے علاقے میں غم و الم کا ماحول ہے۔

شمالی کشمیر میں 19سالہ نوجوان غرقاب
شمالی کشمیر میں 19سالہ نوجوان غرقاب (ای ٹی وی بھارت)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jul 4, 2024, 7:22 PM IST

بانڈی پورہ: شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ میں جمعرات کو اس وقت صف ماتم بچھ گئی جب ایک نوجوان دریائے جہلم غرقاب ہوا۔ ابتدائی معلومات کے مطابق یہ حادثہ ضلع کے حاجن علاقے میں اس وقت پیش آیا جب ایک 19سالہ نوجوان دریا جہلم میں نہانے کے دوران اچانک غرقاب ہو گیا۔ غرقاب ہوئے نوجوان کی شناخت میر محلہ، حاجن کے رہنے والے ندیم احمد ولد ظہور احمد کے طور پر ہوئی ہے۔

بانڈی پورہ میں 19سالہ نوجوان غرقاب (ای ٹی وی بھارت)

ندیم احمد کے غرقاب ہونے کی خبر علاقے میں عام ہوتے ہی وہاں کہرام مچ گیا۔ مقامی باشندے جہلم کے کنارے جمع ہوئے اور ندیم کی لاش کو بازیاب کرنے کی کوششیں شروع کیں۔ مقامی باشندوں کا کہنا ہے کہ 19سالہ ندیم جہلم کے کنارے نہا رہا تھا اور اچانک پانی کا تیز بہاؤ اسے اپنے ساتھ لے ڈوبا۔ واقعے کے فوراً بعد ریسکیو آپریشن شروع کیا گیا تاہم آخری اطلاعات ملنے تک سرچ ٹیم کو کوئی کامیابی ہاتھ نہیں لگی ہے۔

واضح رہے کہ ان دنوں وادی کشمیر میں جھلسا دینے والی گرمی کے پیش نظر لوگ خاص کر بچے اور نوجوان ندی نالوں میں تیراکی یا ٹھنڈ حاصل کرنے کی غرض سے نہاتے دیکھے جا سکتے ہیں اور بعض اوقات اس طرح کے حادثات رونما ہوتے ہیں۔ علاوہ ازیں پیر پھسلنے، ناؤ الٹ جانے یا خودکشی کی غرض سے جہلم میں چھلناگ لگانے کی وجہ سے ہر سال وادی کشمیر میں کئی افراد کی موت واقع ہو جاتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اوڑی، غرقاب مزدوروں کی تلاش تیسرے ہفتے بھی جاری - uri bridge collapse

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.