ETV Bharat / international

ایران میں صدارتی انتخاب، کون ہوگا اگلا صدر؟ - Iran Presidential Elections

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jun 28, 2024, 5:44 PM IST

Updated : Jun 28, 2024, 9:02 PM IST

صدر ابراہیم رئیسی کی ہیلی کاپٹر حادثے میں جاں بحق ہونے کے بعد ایران میں آج قبل از وقت صدارتی انتخابات کے ووٹنگ کی گئی۔ ووٹنگ مقامی وقت کے مطابق صبح آٹھ بجے شروع ہوئی جو شام 6 بجے تک جاری رہی۔

Iran Presidential Elections
ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے بھی ووٹ کاسٹ کیا (AP)

تہران: ایران میں آج قبل از وقت صدارتی انتخابات ہو رہے ہیں۔ کیونکہ صدر ابراہیم رئیسی گزشتہ ماہ ایک طیارے حادثے میں جاں بحق ہو گئے تھے۔ اس عہدے کے لیے کل چھ امیدوار میدان میں تھے لیکن ووٹنگ سے قبل دو امیدواروں، امیر حسین قاضی زادہ ہاشمی اور تہران کے میئر علی رضا زکانی، نے اپنے نام واپس لے لیے جس کے بعد اب صرف چار امیدوار، سعید جلیلی، محمد باقر، مسعود پزیشکیان اور مصطفیٰ پور محمدی میدان میں ہے۔ صدارتی انتخابات کے حتمی نتائج کا اعلان 2 روز میں کیا جائے گا۔

ایران میں صدارتی انتخابات ایک ایسے وقت میں ہو رہے ہیں جب غزہ کی پٹی میں اسرائیل اور حماس کی جنگ پر مشرق وسطیٰ میں بڑے پیمانے پر کشیدگی برقرار ہے۔ اپریل میں ایران نے غزہ کی جنگ کو لے کر اسرائیل پر پہلا براہ راست حملہ بھی کیا تھا۔

ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے بھی ووٹ کاسٹ کیا اور ایرانی عوام سے زیادہ سے زیادہ ووٹ ڈالنے کی اپیل کی۔ اس کے علاوہ انہوں نے مسعود پزیشکیان اور ان کے حامیوں کو امریکہ پر اعتماد کرنے کی وارننگ بھی دی ہے۔ایران کے صدارتی انتخاب میں کوئی خاتون امیدوار نہیں ہے۔ کیونکہ اسلامی جمہوریہ ایران میں خواتین کو صدر کے عہدے کے لیے الیکشن لڑنے کی اجازت نہیں ہے۔

سیاسی تجزیہ کاروں کا خیال ہے کہ یہ مقابلہ سہ رخی ہے۔ اس میں دو بنیاد پرست رہنما، سابق جوہری مذاکرات کار سعید جلیلی اور پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر شامل ہیں۔ سعید جلیلی کو ایران کے صدارتی انتخابات میں مضبوط امیدوار سمجھا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ ایرانی صدر ابراہیم رئیسی اور وزیر خارجہ سمیت دیگر 7 افراد گزشتہ ماہ ہیلی کاپٹر حادثے میں جاں بحق ہو گئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں

ہیلی کاپٹر حادثہ میں ایرانی صدر اور وزیر خارجہ جاں بحق، سپریم لیڈر نے 5 روزہ قومی سوگ کا اعلان کیا

Last Updated : Jun 28, 2024, 9:02 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.