ETV Bharat / international

امریکہ کی یو این ایس سی کی قرارداد میں غزہ جنگ بندی کے مطالبے کو کم اہمیت

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 16, 2024, 1:49 PM IST

Gaza Ceasefire امریکہ نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں غزہ کے جنوبی شہر رفح میں اسرائیل کی مجوزہ فوجی کارروائی کو تباہ کن قرار دیا ہے۔ روس کا کہنا ہے کہ امریکہ کی قرارداد میں فوری جنگ بندی کے مطالبے کو کم اہمیت دی گئی ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat

اقوام متحدہ: اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل (یو این ایس سی) میں سفارت کار غزہ پر امریکہ کی جانب سے تیار کردہ قرارداد پر بات چیت جاری ہے، لیکن قرارداد میں فوری جنگ بندی کے مطالبے کی اہمیت کو کم کردیا گیا ہے۔ یہ اطلاع اقوام متحدہ میں روس کے نائب مستقل نمائندے دمتری پولیانسکی نے دی ہے۔

غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کرنے والی قراردادوں کو ناکام بنانے کے لیے امریکہ نے سلامتی کونسل میں گزشتہ پانچ مہینوں میں تین بار اپنے ویٹو پاور کا استعمال کیا ہے۔

پولیانسکی نے کہا کہ امریکہ سلامتی کونسل کے بقیہ ارکان کی جانب سے فوری جنگ بندی اور رفح میں اسرائیلی مہم کی مخالفت میں ایک قرارداد کا مطالبہ کرنے کی کوششوں میں رکاوٹ ڈال رہا ہے۔ جمعرات کو جاری کی گئی امریکی قرارداد میں اسرائیلی مہم کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ’’رفح میں زمینی حملہ مزید شہریوں کی ہلاکتوں اور ممکنہ طور پر پڑوسی ممالک میں نقل مکانی کا باعث بنے گا۔‘‘

مقامی حکام نے بتایا کہ غزہ پٹی میں اب تک 31 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ اس کے علاوہ 24 نومبر کو، قطر نے اسرائیل اور حماس کے درمیان ایک عارضی جنگ بندی اور کچھ قیدیوں اور یرغمالیوں کے تبادلے کے ساتھ ساتھ غزہ پٹی میں انسانی امداد کی ترسیل کے معاہدے کی ثالثی کی۔ جنگ بندی میں کئی بار توسیع کی گئی اور یکم دسمبر کو ختم ہوئی۔ خیال کیا جاتا ہے کہ 100 سے زائد یرغمالی ابھی تک غزہ میں حماس کے قبضے میں ہیں۔

مزید پڑھیں

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.