اسلام آباد: پاکستان کے مختلف شہروں میں فلور ملز کی ہڑتال شروع ہو گئی ہے۔ فلور ملز نے گندم کی پسائی اور آٹا سپلائی بند کردی ہے جس کے باعث ملک بھر میں آٹے کا بحران پیدا ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔ فلور ملز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ ہڑتال کی 1500 مل مالکان نے حمایت کا اعلان کیا ہے اور ملک کے مختلف شہروں کے فلور ڈیلرز بھی ہڑتال میں شامل ہیں۔
فلور ملزایسوسی ایشن کے مطابق، وہ ود ہولڈنگ ٹیکس اکٹھا نہیں کریں گے، کیونکہ ود ہولڈنگ ٹیکس سے فی آٹے کے تھیلا 200 روپے مہنگا ہو جائے گا۔
آل پاکستان فلورملز ایسوسی ایشن کی ہڑتال کی کال کے بعد گوجرانوالہ ضلع کی بیشتر فلور ملز مکمل طور پر بند ہیں، ملتان میں بھی ہڑتال کا اثر نظر آرہا ہے یہاں کم از کم ضلع کی60 سے زائد فلور ملز مکمل طور پر بند ہیں جبکہ ڈویژن کےچاروں اضلاع میں تمام فلور ملز پر تالہ لگ گیا ہے۔
ایسوسی ایشن کا کہنا ہے ہڑتال بڑے پیمانے پر عام زندگی پر منفی اثر پڑے گا۔ کیونکہ صرف فیصل آباد میں بھی فلور ملز بند ہونے سے 2 لاکھ یومیہ آٹےکے تھیلوں کی سپلائی بند ہوگئی ہے۔
پاکستان کے پشاور میں بھی فلور ملز ایسوسی ایشن کی ہڑتال کی کال کا اثر دیکھا جا رہا ہے۔ یہاں ملز کو پوری طرح سے بند کر دیا گیا ہے جبکہ کوئٹہ میں پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن کی کال پر ملز کو تالے لگا دیے گئے ہیں جس کے وجہ سے گیہوں کی پسائی کا کام بند پڑ گیا ہے۔
واضح رہےکہ فلور ملز مالکان نے پہلے ہی انتباہ دیا تھا کہ وہ ہڑتال پر جائیں گے۔ ایسوسی ایشن کے مطابق اس نے مذاکرات کی کوشش کی ہے اور حکومت کو بتا دیا ہے کہ ٹیکس جمع کرنا ان کا کام نہیں ہے۔
یہ بھی پڑھیں: