ETV Bharat / international

یو اے ای حکمراں کی طالبان رہنما سراج الدین حقانی سے ملاقات، دو طرفہ تعاون پر تبادلہ خیال - Sirajuddin Haqqani meets UAE leader

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jun 6, 2024, 2:07 PM IST

امارات نیوز اجینسی کے مطابق، شیخ محمد بن زید النہیان نے افغانستان کی طالبان حکومت کے وزیر داخلہ سراج الدین حقانی سے ملاقات کی۔ اس میں شیخ محمد کی حقانی کے ساتھ ہاتھ ملاتے ہوئے تصویر شائع کی گئی ہے، جن کی امریکی حکام نے سخت مذمت کی ہے۔

اماراتی رہنما شیخ محمد بن زید النہیان (بائیں)، طالبان عہدیدار سراج الدین حقانی کے ساتھ
اماراتی رہنما شیخ محمد بن زید النہیان، طالبان عہدیدار سراج الدین حقانی کے ساتھ (Etv Bharat)

دبئی، (متحدہ عرب امارات): سرکاری خبر رساں ایجنسی ڈبلیو اے ایم (امارات نیوز اجینسی) کے مطابق، ابوظہبی کے حکمران شیخ محمد بن زید النہیان نے امارات کے دارالحکومت کے قصر الشاطی محل میں سراج الدین حقانی سے ملاقات کی۔ اس میں شیخ محمد کی طالبان کے وزیر داخلہ حقانی کے ساتھ ہاتھ ملاتے ہوئے تصویر شائع کی گئی ہے، جو حقانی نیٹ ورک کے سربراہ بھی ہیں، جن کا ایک زبردست نیٹ ورک ہے۔ انہوں نے افغانستان کی سابقہ ​​مغربی حمایت یافتہ حکومت کے خلاف جنگ میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ سراج الدین حقانی کو ان حملوں کا ذمہ دار ٹھہرایا جاتا ہے اور ان پر دس ملین امریکی ڈالر کا انعام ہے۔

امارات نیوز اجینسی ( ڈبلیو اے ایم) نے کہا، "دونوں فریقوں نے دونوں ممالک کے درمیان تعاون کو مضبوط بنانے اور باہمی مفادات کو پورا کرنے اور علاقائی استحکام میں کردار ادا کرنے کے لیے تعلقات کو بڑھانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا ہے۔ بات چیت میں اقتصادی اور ترقیاتی شعبوں کے ساتھ ساتھ افغانستان میں تعمیر نو اور ترقی کے لیے تعاون پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔"

طالبان نے اس ملاقات پر زیادہ وضاحت نہیں کی ہے اور اس گفتگو کو "باہمی مفادات" پر مبنی بات چیت بتایا ہے۔ اس میں مزید کہا گیا کہ طالبان کے جاسوسی کے سربراہ عبدالحق واثق نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔ واثق کو گوانتانامو بے میں امریکی فوج کی جیل میں برسوں تک رکھا تھا اور انہیں 2014 میں ایک تبادلہ میں رہا کیا گیا تھا جس میں امریکی فوج کے سارجنٹ کی رہائی کی گئی تھی۔

حقانی، جن کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ ان کی عمر 50 کی دہائی میں ہے، طالبان کے قبضے کے بعد بھی امریکی ریڈار پر موجود ہے۔ 2022 میں، کابل میں ایک امریکی ڈرون حملے میں القاعدہ کا رہنما ایمن الظواہری مارا گیا، جس نے اسامہ بن لادن سے اقتدار سنبھالنے کے بعد برسوں تک امریکہ پر حملہ کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔ امریکی حکام کے مطابق جس گھر میں الظواہری کو ہلاک کیا گیا وہ حقانی کا گھر تھا۔

جب کہ طالبان نے دلیل دی کہ یہ حملہ 2020 کے دوحہ معاہدے کی شرائط کی خلاف ورزی ہے جس نے افغانستان سے امریکی انخلاء کو متحرک کیا۔ اس معاہدے میں طالبان کی طرف سے یہ وعدہ بھی شامل تھا کہ وہ القاعدہ یا امریکہ پر حملہ کرنے کی کوشش کرنے والے دیگر افراد کو پناہ نہیں دیگا۔

11 ستمبر کے حملوں کے بعد 2001 میں افغانستان پر امریکی قیادت میں حملے کے بعد حقانی نیٹ ورک طالبان کے سب سے خطرناک ہتھیاروں میں سے ایک بن گیا۔ حقانی نے خود اعتراف کیا تھا کہ جنوری 2008 میں کابل میں سرینا ہوٹل پر حملے کی منصوبہ بندی انہوں نے کی تھی، جس میں امریکی شہری تھور ڈیوڈ ہیسلا سمیت چھ افراد ہلاک ہوئے تھے۔

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے اس سفر کی تفصیلات پر بات کرنے سے انکار کر دیا، سوائے یہ کہنے کے کہ اقوام متحدہ کے ارکان کو پابندی والے افراد کو اپنے ممالک میں سفر کرنے کی اجازت دینے کے لیے اجازت لینا چاہیے۔

ایسوسی ایٹڈ پریس کے سوالات کے جواب میں، محکمہ خارجہ نے بعد میں کہا کہ متحدہ عرب امارات "افغان عوام کی حمایت میں ایک اہم شراکت دار ہے، جس میں افغان خواتین اور لڑکیوں کے حقوق اور ان افغانوں کو دوبارہ بسانے کے حقوق شامل ہیں جو اپنا ملک افغانستان چھوڑ کے بھاگ گئے ہیں۔"

بیان میں کہا گیا ہے کہ "ہم سمجھتے ہیں کہ بہت سے ممالک کے طالبان کے ساتھ اچھے اور برے تعلقات ہیں۔ ہم اپنے تمام شراکت داروں کے ساتھ فعال طور پر بات چیت کر رہے ہیں کہ طالبان کے ساتھ تعمیری طریقے سے کیسے رابطہ کیا جائے۔ تاکہ وہاں پر حالات بہتر ہو سکیں"

ریپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ طالبان کے دور حکومت میں انسانی حقوق کو پامال نہ ہونے دیا جائے جیسا کہ ابھی حال ہی میں 63 مردوں اور عورتوں کے گھر سے بھاگ جانے پر ان کو کوڑوں سے مارا گیا تھا جو ایک غیر اخلاقی جرم ہے جس پر کافی تنقید بھی کی گئی تھی۔

افغان میڈیا نے مقامی حکومت کے ایک اہلکار اور عینی شاہدین کے حوالے سے تصدیق کی ہے کہ منگل کو کوڑے مارے گئے۔ لارنس نے کہا کہ "ہم ایک بار پھر اصل حکام پر زور دیتے ہیں کہ وہ ہر قسم کی جسمانی سزا کو فوری طور پر روک دیں۔"

یہ بھی پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.