ETV Bharat / international

غزہ پر اسرائیلی حملوں میں ہلاکتوں کی تعداد 32226 ہوگئی - Gaza Death Toll - GAZA DEATH TOLL

Gaza War اسرائیلی فوج نے الشفاء اسپتال میں قتل عام مچا رکھا ہے۔ اسرائیل نے بنا ثبوت پیش کیے اسپتال میں 170 عسکریت پسندوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے جبکہ حماس کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج نے اسپتال میں عام شہریوں اور مریضوں کا قتل کیا ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By UNI (United News of India)

Published : Mar 25, 2024, 7:09 AM IST

غزہ: غزہ کی پٹی پر جاری اسرائیلی حملوں میں ہلاک ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد بڑھ کر 32226 ہو گئی ہے۔ حماس کے زیر انتظام وزارت صحت نے اتوار کو ایک پریس بیان میں یہ اطلاع دی۔ وزارت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران اسرائیلی فورسز نے 84 فلسطینیوں کو شہید اور 104 کو زخمی کردیا۔ اس کے بعد 7 اکتوبر 2023 کو اسرائیل اور حماس کے درمیان تنازع شروع ہونے کے بعد سے ہلاکتوں کی کل تعداد بڑھ کر 32,226 ہوگئی اور 74518 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

اسرائیلی بمباری میں زخمی ہونے والے فلسطینی غزہ کی پٹی کے شہر رفح کے ایک اسپتال میں زیر علاج ہیں۔۔۔۔ (Photo: AP)

ادھر مقامی ذرائع اور عینی شاہدین کے مطابق اسرائیلی فورسز نے گزشتہ گھنٹوں میں غزہ کی پٹی کے مختلف علاقوں پر فضائی اور زمینی حملے کیے جس کے نتیجے میں ہلاکتیں اور متعدد افراد زخمی ہوئے۔

ذرائع نے بتایا کہ وسطی غزہ کی پٹی کے شہر دیر البلاح میں ایک مکان کو نشانہ بناکر کئے گئے حملے میں آٹھ فلسطینی شہید اور درجنوں زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو اسی شہر کے الاقصیٰ اسپتال منتقل کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق اسرائیلی توپ خانے نے غزہ کی پٹی کے جنوب میں خان یونس شہر کے جنوب مشرق میں واقع علاقوں پر بھی بمباری کی جس سے متعدد افراد زخمی ہوئے۔

اس کے علاوہ اسرائیلی فوج نے ایک پریس بیان میں اعلان کیا کہ الشفاء کمپاؤنڈ میں جاری لڑائی میں ایک 21 سالہ فوجی مارا گیا ہے، جس سے غزہ میں زمینی کارروائیوں میں مرنے والوں کی تعداد 251 ہوگئی۔

اسرائیل کی فوج کا کہنا ہے کہ اس نے الشفاء اسپتال پر پیر کے روز شروع ہونے والے چھاپے میں 170 سے زائد عسکریت پسندوں کو ہلاک کیا ہے اور 480 کے قریب مشتبہ افراد کو حراست میں لیا ہے جبکہ حماس کا کہنا ہے کہ الشفاء اسپتال میں اسرائیل نے عام شہریوں، مریضوں اور طبی عملہ کا قتل عام کیا ہے۔

فوج نے آخری مرتبہ نومبر میں شفا اسپتال پر یہ دعویٰ کرنے کے بعد چھاپہ مارا تھا کہ حماس نے اس اسپتال کے نیچے ایک وسیع کمانڈ سنٹر قائم کر رکھا ہے۔ فوج نے ایک سرنگ کا انکشاف کیا تھا جو زیر زمین کچھ کمروں کی طرف جاتا ہے، اور ساتھ ہی یہ کہا جاتا ہے کہ اسپتال کے اندر سے ہتھیار بھی ملے تھے۔ تاہم آج تک بھی اسرائیل اس ضمن میں پختہ ثبوت پیش نہیں کر پایا ہے۔

الشفاء اسپتال پر حملے کے ساتھ ہی شمالی غزہ میں اب قحط ایک قدم دور ہے۔ یہاں 70 فیصد لوگ تباہ کن بھوک مری کا سامنا کر رہے ہیں۔ ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جنگ میں اضافے سے غزہ کی کل آبادی کا نصف بھوک مری کے دہانے پر پہنچ سکتا ہے۔

اسرائیل نے 7 اکتوبر 2023 کو جنوبی اسرائیلی سرحد پر حماس کی طرف سے کیے گئے تشدد کے جواب میں غزہ کی پٹی میں حماس کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائی شروع کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.