ETV Bharat / international

سلووینیا کی حکومت نے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کی توثیق کردی - Slovenia on Palestinian state

author img

By AP (Associated Press)

Published : May 31, 2024, 7:54 AM IST

سلووینیا نے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کی سفارش پارلیمنٹ کو روانہ کر دی ہے۔ اس طرح سلووینیا فلسطینی ریاست کو باضابطہ طور پر تسلیم کرنے والا یورپی یونین کا 10 واں رکن بننے کے لیے تیار ہے۔

سلووینیا کی حکومت نے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کی توثیق کردی
سلووینیا کی حکومت نے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کی توثیق کردی (تصویر: اے پی)

لُبلجانا، سلووینیا: سلووینیا کی حکومت نے جمعرات کو فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کی تحریک کی توثیق کرتے ہوئے اور پارلیمنٹ سے بھی اسے منظور کرنے کو کہا۔ سلووینیا کی حکومت کا یہ فیصلہ اسپین، ناروے اور آئرلینڈ کی جانب سے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کے صرف دو دن بعد سامنے آیا ہے۔ اسرائیل نے ان ممالک کے فیصلے کی مذمت کی تھی۔

وزیر اعظم رابرٹ گولوب نے کہا کہ ان کی حکومت نے منظوری کی تجویز پارلیمنٹ کو بھیجی ہے۔ پارلیمنٹ کا اجلاس اگلے ہفتے کے اوائل میں ہو سکتا ہے۔

گولوب نے حکومتی اجلاس کے بعد کہا کہ، "تمام دنیا کو امن کی سمت میں کام کرنا چاہیے، امن کے حصول کا راستہ دو ریاستی حل ہے۔" انہوں نے مزید کہا کہ "یہ فیصلہ کسی کے خلاف نہیں ہے، اسرائیل کے بھی نہیں، بلکہ یہ امن کا پیغام ہے،" گولوب نے مزید کہا کہ سلووینیا کے دارالحکومت لُبلجانا میں سرکاری ہیڈکوارٹر پر فلسطینی پرچم آویزاں ہے۔

سلووینیا کے دارالحکومت لُبلجانا میں سرکاری ہیڈکوارٹر پر فلسطینی پرچم آویزاں
سلووینیا کے دارالحکومت لُبلجانا میں سرکاری ہیڈکوارٹر پر فلسطینی پرچم آویزاں (تصویر: اے پی)

اس اقدام کو عملی جامہ پہنانے کے لیے پارلیمنٹ سے منظوری ضروری ہے۔ گولوب کے حکمران لبرل اتحاد کو 90 رکنی اسمبلی میں اکثریت حاصل ہے اور اس ضمن میں ووٹ ایک رسم ادائیگی کے علاوہ کچھ نہیں ہے۔

اس کے اس اقدام کے ساتھ، سلووینیا فلسطینی ریاست کو باضابطہ طور پر تسلیم کرنے والے 27 ممالک پر مشتمل یورپی یونین کا 10 واں رکن بننے کے لیے تیار ہے۔ ناروے یورپی یونین کا رکن نہیں ہے، لیکن اس کی خارجہ پالیسی عام طور پر بلاک کے ساتھ منسلک ہوتی ہے۔

سلووینیا نے سب سے پہلے مئی کے اوائل میں فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا عمل شروع کیا تھا، لیکن کہا تھا کہ وہ غزہ میں جاری اسرائیل-حماس جنگ میں حالات بہتر ہونے تک انتظار کرے گا۔

گولوب نے اس ہفتے کہا تھا کہ وہ رفح پر اسرائیل کے تازہ حملوں کے ردعمل میں اس عمل کو تیز کر رہے ہیں، جس کی وجہ سے 10 لاکھ سے زیادہ فلسطینی نقل مکانی کر چکے ہیں۔

140 سے زیادہ ممالک فلسطینی ریاست کو تسلیم کرتے ہیں جس میں اقوام متحدہ سے منسلک دو تہائی سے زیادہ ممالک شامل ہیں۔

واضح رہے، رفح میں اسرائیلی کی فوجی کارروائی سے یوروپی یونین اسرائیل سے سخت ناراض ہے۔ یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ جوزپ بوریل نے بین الاقوامی عدالت انصاف سے نتن یاہو کے خلاف گرفتاری وارنٹ جاری کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.