ETV Bharat / international

شہباز شریف دوسری مدت کے لیے پاکستان کے وزیراعظم منتخب - پاکستان

Pakistan New PM قومی اسمبلی میں ہونے والے وزارت عظمیٰ کے انتخاب میں چھ پارٹیوں کے اتحادی لیڈر شہباز شریف نے 201 ووٹ حاصل کیے جبکہ پاکستان تحریک انصاف کی حمایت یافتہ آزاد امیدوار کے لیڈر عمر ایوب نے 92 ووٹ حاصل کیے۔ 336 رکنی ایوان میں فاتح لیڈر کو کم از کم 169 ووٹ درکار تھے۔

Shehbaz Sharif
شہباز شریف
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 3, 2024, 2:46 PM IST

Updated : Mar 3, 2024, 3:07 PM IST

اسلام آباد: پاکستانی قانون سازوں نے گزشتہ ماہ ہونے والے متنازعہ انتخابات کے بعد شہباز شریف کو دوسری بار ملک کا وزیراعظم منتخب کیا ہے۔ وہ پاکستان کے 24ویں منتخب وزیر اعظم ہیں۔ پاکستان میں 8 فروری کو عام انتخابات ہوئے تھے جس الیکشن میں بڑے پیمانے پر دھاندلی اور نتائج میں تاخیر کے الزامات بھی عائد کیے گئے۔

3 مارچ بروز اتوار کو، قومی اسمبلی میں وزیر اعظم کے انتخاب کے لیے اجلاس ہوا۔ جہاں چھ پارٹیوں کے اتحادی لیڈر اور مسلم لیگ نون کے لیڈر شہباز شریف نے 201 ووٹ حاصل کیے جبکہ پاکستان تحریک انصاف کی حمایت یافتہ آزاد امیدوار کے لیڈر عمر ایوب نے 92 ووٹ حاصل کیے۔

شہباز شریف، جو اس وقت پاکستان مسلم لیگ نواز پارٹی (پی ایم ایل این) کے صدر ہیں، کو 336 رکنی ایوان میں تقریباً 201 قانون سازوں کی حمایت حاصل تھی۔ فاتح کو کم از کم 169 ووٹ درکار تھے۔

72 سالہ شہباز شریف نے گزشتہ سال اگست تک وزیر اعظم کے طور پر خدمات انجام دیں، وہ اس وقت پہلی دفعہ وزیراعظم منتخب ہوئے تھے جب عمران خان کی حکومت کو تحریک عدم اعتماد کے ذریعہ معزول کردیا گیا تھا۔ وہ تین بار کے وزیر اعظم نواز شریف کے چھوٹے بھائی ہیں، جنہوں نے پاکستان مسلم لیگ نواز پارٹی کی بنیاد رکھی،

قابل ذکر ہے کہ اس عام انتخابات میں عمران خان کی پارٹی پی ٹی آئی اپنا انتخابی نشان کھونے کے بعد آزاد امیدوار کھڑے کرنے پر مجبور ہوئی، اس کے باوجود وہ 93 نشستوں کے ساتھ سب سے بڑا گروپ بن کر ابھرا۔ پارٹی کا الزام ہے کہ اس کا مینڈیٹ چوری کیا گیا ہے اور اس نے مبینہ دھاندلی کے خلاف سڑکوں پر احتجاج بھی شروع کر دیا ہے۔

پی ٹی آئی رہنما عمران خان 2022 میں تحریک عدم اعتماد کے ووٹ کے ذریعے ہٹا دیا گیا تھا، وہ اس وقت ریاستی راز افشا کرنے، توشہ خانہ بدعنوانی کیس اور غیر شرعی نکاح سمیت متعدد سزاؤں کے بعد گزشتہ سال اگست سے جیل میں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

مریم نواز پاکستان کی پہلی خاتون وزیراعلیٰ منتخب

پاکستان میں مخلوط حکومت بنانے پر اتفاق، شہباز شریف وزیراعظم تو آصف زرداری صدر کا عہدہ سنبھالیں گے

Last Updated : Mar 3, 2024, 3:07 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.