ETV Bharat / international

عراق میں امریکی فوجی اڈے پر راکٹ حملہ، متعدد اہلکار زخمی - Rocket attack on Iraq air base - ROCKET ATTACK ON IRAQ AIR BASE

عراق میں ایک فوجی اڈے پر ایک مشتبہ راکٹ حملے میں متعدد امریکی اہلکار زخمی ہوئے۔ امریکی دفاعی حکام کے مطابق حالیہ دنوں میں ایرانی حمایت یافتہ ملیشیاؤں کی جانب سے امریکی افواج پر حملوں میں اضافہ ہوا ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat (Etv Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 6, 2024, 7:15 AM IST

واشنگٹن: فلسطین پر اسرائیلی حملہ کے بعد سے عرب دنیا میں امریکہ کے خلاف جذبات ابھرے ہیں۔ تازہ طور پر عراق میں امریکی فوج اڈے پر راکٹ حملہ کیا گیا جس میں کئی امریکی فوج اہلکاروں کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ امریکی افسر نے عراق میں فوجی اڈے پر ہوئے حملہ کی تصدیق کی۔ انہوں نے کہاکہ الاسد ایئربیس پر راکٹ سے حملہ کیا گیا۔ ایئربیس پر دو کٹیوشا گرے جن میں ایک راکٹ امریکی اہلکاروں سے بھرے بیس پر گرا جس سے کئی فوجی زخمی ہوگئے۔

حملہ میں ہونے والے نقصانات کا جائزہ لیا جارہا ہے۔ مشرق وسطیٰ میں اسرائیل کی جانب سے فلسطین پر حملہ کے بعد سے حالات کشیدہ ہے۔ اس دوران عراق میں امریکی بیس پر راکٹ حملہ نے کشیدگی میں مزید اضافہ کردیا ہے۔ یہ حملہ ایسے وقت ہوا ہے جب گذشتہ ہفتہ لبنان میں حزب اللہ کے ایک سینئر کمانڈر اور ایران میں حماس کے اعلیٰ سیاسی رہنما کی مشتبہ اسرائیلی حملوں میں ہلاکت کے بعد پورے مشرق وسطیٰ میں تناؤ بڑھ رہا ہے۔ دونوں گروہوں کو ایران کی حمایت حاصل ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عراقی مسلح گروہوں کا اسرائیل کی حیفہ بندرگاہ پر میزائل حملے کا دعویٰ - Gaza War

امریکی دفاعی حکام نے کہا کہ الاسد ایئر بیس پر موجود فوجی ابھی تک زخمیوں اور نقصانات کا اندازہ لگا رہے ہیں اور ایسا لگتا ہے کہ سات فوجی اور عام شہری زخمی ہوئے ہیں۔ قبل ازیں پیر کو عراقی سکیورٹی حکام نے حملے کی تصدیق کی تھی تاہم کسی گروپ نے ابھی تک ذمہ داری قبول نہیں کی تھی۔ واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے اسرائیل نے تہران میں حماس کے سیاسی رہنما اسماعیل ہنیہ کو شہید کردیا تھا جس کے بعد ایران نے اسرائیل کے خلاف انتقامی کارروائی کا اعلان کیا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.