ETV Bharat / international

سعودی عرب میں رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا - Ramadan 2024

Ramadan in Saudi Arabia سعودی عرب میں رمضان المبارک 2024 (1445 ہجری) کا چاند نظر آگیا۔ جس کی وجہ سے خلیجی ممالک میں پہلا روزہ 11 مارچ بروز دوشنبہ کو ہوگا اور نماز تراویح کا اہتمام آج سے ہی شروع ہوجائے گا۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 10, 2024, 9:16 PM IST

Updated : Mar 10, 2024, 9:42 PM IST

ریاض: سعودی عرب میں رمضان المبارک 2024 (1445 ہجری) کا چاند نظر آگیا۔ جس کی وجہ سے خلیجی ممالک میں پہلا روزہ 11 مارچ بروز دوشنبہ کو ہوگا۔ اس کے ساتھ ہی بھارت، پاکستان، نیپال سمیت دیگر ممالک میں رمضان المبارک کا چاند کل یعنی دوشنبہ کو دیکھا جائے گا۔ عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب کی سپریم کورٹ نے چاند کا حتمی اعلان بھی کردیا ہے۔

سعودی عرب کے علاہو یو اے ای میں بھی پہلا روزہ دوشنبہ کو رکھا جائے گا اور آج سے تراویح کا بھی آغاز ہو جائے گا۔ جبکہ عمان نے ملک میں چاند نظر نہ آنے کا اعلان کیا ہے جس کی وجہ سے ان کے یہاں پہلا روزہ 12 مارچ بروز منگل کو ہوگا۔ اس کے علاوہ آسٹریلیا، ملائیشیا، فلپائن اور برونائی نے بھی پہلا روزہ 12 مارچ کو ہی رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ رمضان المبارک کا روزہ اسلام کے پانچ بنیادی ارکان توحید، نماز، زکوٰۃ، حج اور روزہ میں سے ایک ہے۔ رمضان کے مہینے میں اللہ تعالیٰ نے مسلمانوں پر روزے فرض کیے ہیں۔ روزہ ایک ایسی عبادت ہے جو امت مسلمہ کے ساتھ ساتھ تمام سابقہ امتوں پر بھی فرض تھی۔ اگرچہ دیگر مذاہب کے درمیان روزوں کی تعداد اور کیفیت مختلف ہے۔

Last Updated : Mar 10, 2024, 9:42 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.