ETV Bharat / international

'بھارت کا 5 جی مارکیٹ امریکہ سے بڑا' جانیے نیویارک میں وزیراعظم مودی نے کیا کچھ کہا - PM Modi In New York - PM MODI IN NEW YORK

وزیراعظم مودی کے امریکی دورے کا آج تیسرا اور آخری دن ہے۔ انہوں نے امریکی سرزمین سے پوری دنیا کو پیغام دیا ہے۔ وہ آج رات دیر گئے بھارت روانہ ہوں گے۔ پوری خبر پڑھیں...

PM Modi In New York
جانیے نیویارک میں وزیراعظم مودی نے کیا کچھ کہا (Photo: ANI)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 23, 2024, 11:51 AM IST

نیویارک: وزیراعظم نریندر مودی تین روزہ امریکی دورے پر ہیں۔ انہوں نے اتوار کو نیویارک کے ناساؤ کولیزیم میں بھارتیوں سے خطاب کیا۔ وزیراعظم مودی نے اپنے خطاب میں کئی چیزوں کا ذکر کیا۔ جہاں انہوں نے امن کی بات کی، وہیں وزیراعظم مودی نے اے آئی کی ایک نئی تعریف بھی کی۔ انہوں نے بھارتیوں کی تمام کامیابیوں کا بھی ذکر کیا۔

ناساو کولیزیم میں بھارتیوں سے خطاب کرتے ہوئے پی ایم مودی نے کہا کہ بھارت کا 5 جی مارکیٹ امریکہ سے بڑا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سال 2024 میں بہت سی چیزیں ہوئیں۔ انہوں نے ترتیب وار ہر چیز کے بارے میں بات کی۔ آئیے جانتے ہیں پی ایم مودی کی تقریر کے اہم نکات...

بھارت کی 5G مارکیٹ امریکہ سے بڑی ہے:

بھارتیوں سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم مودی نے کہا کہ آج بھارت میں سب سے زیادہ موبائل فون تیار ہو رہے ہیں۔ یہ دنیا کی دوسری سب سے بڑی موبائل بنانے والی کمپنی بن گئی ہے۔ یہ سب میڈ ان انڈیا کا تعاون ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک وقت تھا جب ہمارا ملک موبائل درآمد کرتا تھا اور آج ہم موبائل برآمد کر رہے ہیں۔ بھارت میں ڈیجیٹل کا استعمال مسلسل بڑھ رہا ہے۔ پی ایم مودی نے کہا کہ بھارت کا 5 جی مارکیٹ امریکہ سے بڑا ہے۔ یہ سب صرف دو سال کے اندر ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج بھارت 6G پر بھی کام کر رہا ہے۔ پی ایم مودی نے کہا کہ میں ضمانت دیتا ہوں کہ میں بھارت کو ایک نئی بلندی پر لے جاؤں گا۔

دنیا بھارت کی آواز سن رہی ہے:

وزیراعظم مودی نے کہا کہ آج بھارت کا اثر پوری دنیا میں دیکھا جا سکتا ہے۔ پہلے زمانے میں بھارت تمام ممالک سے مساوی فاصلے کی پالیسی پر کام کرتا تھا لیکن اب وقت بدل گیا ہے۔ آج عالمی پلیٹ فارم پر بھارت کی ساکھ بڑھی ہے۔ بھارت کچھ کہتا ہے تو دنیا کے تمام ممالک غور سے سنتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں نے یوکرین اور روس کی جنگ کے حوالے سے بھی بیان دیا تھا کہ یہ جنگ کا وقت نہیں، اس کو بھی تمام ممالک نے بہت سنجیدگی سے لیا تھا۔

دنیا کو برباد کرنے میں کوئی کردار نہیں:

نیویارک میں پی ایم مودی نے کہا کہ دنیا کی آبادی کا 17 فیصد ہونے کے باوجود عالمی کاربن کے اخراج میں بھارت کا حصہ صرف 4 فیصد ہے۔ دنیا کو برباد کرنے میں ہمارا کوئی حصہ نہیں۔ ہم فطرت سے محبت کرنے والے ہیں۔ ہم نے دنیا کو کافی پیغام دیا ہے۔ ہماری اقدار نے ہمیں فطرت سے محبت کرنا سکھایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت G-20 کا واحد ملک ہے جس نے سب سے پہلے پیرس موسمیاتی ہدف حاصل کیا ہے۔ ہم پوری دنیا کو سولر پاور ہاؤس بنانا چاہتے ہیں۔ بھارت کے تمام ریلوے اسٹیشن اور ہوائی اڈے شمسی توانائی سے چل رہے ہیں۔

قونصلیٹ کھولنے کا اعلان:

پی ایم مودی نے کہا کہ بوسٹن اور لاس اینجلس میں نئے قونصل خانے بنانے کا منصوبہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ پچھلی بار میں نے اعلان کیا تھا کہ حکومت ہند سیٹل میں نیا سفارت خانہ کھولے گی، اب اس کا کام شروع ہو گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نے دو نئے قونصل خانے کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔

نالندہ کا بھی ذکر ہوا:

پی ایم مودی نے اپنے خطاب میں نالندہ کا بھی ذکر کیا۔ انہوں نے کہا کہ آپ سبھی بہار میں واقع نالندہ یونیورسٹی سے اچھی طرح واقف ہوں گے۔ کچھ عرصہ قبل یہ یونیورسٹی ایک نئی شکل میں سامنے آئی ہے۔ دنیا بھر سے طلبہ یہاں تعلیم حاصل کرنے آتے ہیں۔ انہوں نے ملک میں قائم ہونے والی آئی آئی ٹی اور یونیورسٹیوں کے بارے میں بھی بات کی۔

پیرس اولمپکس پر کہی یہ بات:

ناساؤ کولیزیم میں بھارتیوں سے خطاب کرتے ہوئے پی ایم مودی نے پیرس اولمپکس کے بارے میں بھی بات کی۔ انہوں نے کہا کہ پیرس اولمپکس ابھی چند روز قبل ہی ختم ہوئے ہیں۔ اس میں امریکی ٹیم نے بھی حصہ لیا۔ انہوں نے کہا کہ اس ٹیم نے کتنا شاندار کھیل کھیلا۔ انہوں نے کہا کہ بہت جلد بھارت میں بھی اولمپک کھیلوں کا انعقاد کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:

وزیراعظم مودی نے نیویارک میں فلسطینی صدر اور دیگر عالمی رہنماؤں سے ملاقات کی، غزہ تنازع پر تشویش کا اظہار

ہم کسی کے خلاف نہیں ہیں، انسانیت کے لیے کواڈ ضروری ہے: وزیراعظم مودی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.