ETV Bharat / international

پاکستان کے نو منتخب وزیر اعظم شہباز شریف نے اپنی پہلی ہی تقریر میں مسئلہ کشمیر پر کیا کہا؟

author img

By PTI

Published : Mar 3, 2024, 10:54 PM IST

Pakistan New PM پاکستان کے وزیراعظم منتخب ہونے کے بعد اپنی پہلی تقریر میں شہباز شریف نے مسئلہ کشمیر کو اٹھایا اور کہا کہ قومی اسمبلی کو کشمیریوں اور فلسطینیوں کی آزادی کے لیے قرارداد پاس کرنی چاہیے۔

Pakistan Newly-Elected PM Shehbaz
پاکستان کے نو منتخب وزیر اعظم شہباز شریف

اسلام آباد: پاکستان کے نومنتخب وزیراعظم شہباز شریف نے اتوار کو اپنے پہلے خطاب میں مسئلہ کشمیر کو اٹھایا لیکن ملک کے پڑوسیوں سمیت تمام سرکردہ ممالک کے ساتھ تعلقات کو بہتر بنانے کا عہد بھی کیا۔

شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کسی ’’گریٹ گیم‘‘ کا حصہ نہیں بنے گا اور ان کی حکومت دوستوں کی تعداد میں اضافہ کرے گی۔ انہوں نے ہمسایہ ممالک سمیت تمام سرکردہ ممالک کے ساتھ تعلقات استوار کرنے اور بہتر بنانے کا عہد کیا۔

72 سالہ شہباز نے کہا کہ ہم آسانی سے قومی اسمبلی کا الیکشن جیت کر دوسری بار پاکستان کے وزیر اعظم منتخب ہوئے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ آئیے سب اکٹھے ہوں اور قومی اسمبلی کشمیریوں اور فلسطینیوں کی آزادی کے لیے قرارداد پاس کرے۔

انہوں نے مخلوط حکومت میں اپنے اتحادیوں کا بھی شکریہ ادا کیا کہ جنھوں نے ان پر اعتماد کیا اور انہیں قائدِ ایوان بنایا۔ واضح رہے کہ شہباز شریف، جو مسلم لیگ (ن) اور پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے متفقہ امیدوار تھے، نے 336 رکنی ایوان میں 201 ووٹ حاصل کیے۔ جبکہ جیل میں بند سابق وزیراعظم عمران خان کی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے عمر ایوب خان نے 92 ووٹ حاصل کیے۔

شہباز شریف نے کہا کہ ملک کو بنیادی طور پر کمزور معیشت کی وجہ سے بڑے چیلنجز کا سامنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ اس وقت اپنا دور شروع کر رہے ہیں جب ملک کو ایک کھرب روپے سے زائد کے بجٹ خسارے کا سامنا ہے۔ ہم مسلح افواج کی تنخواہیں کیسے ادا کریں گے اور سرکاری ملازمین کو کیسے ادا کریں گے، اس پر انہوں نے حیرت کا اظہار کرتے ہوئے مزید کہا کہ معیشت کی اصلاح ملک کو درپیش سب سے بڑا چیلنج ہے۔

شہباز شریف نے قرضوں کی ادائیگی کے بوجھ پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ملک کے اربوں روپے صرف سود کی مد میں ادا کرنے پڑتے ہیں۔ انہوں نے ملک کو ترقی کی راہ پر ڈالنے کا وعدہ کیا اور تمام رکاوٹوں کو دور کرنے کا اعلان بھی کیا۔ انہوں نے کہا کہ اگرچہ یہ کہنا آسان ہے لیکن ہم اپنا کام پورا کریں گے۔

شہباز شریف نے کہا کہ حکومت ملک کو موجودہ بحران سے نکالنے کے لیے پرعزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں کوئی ڈیڈ لائن مقرر نہیں کرنا چاہتا لیکن ہم جو مختلف اقدامات کریں گے اس کے مثبت نتائج ایک سال بعد سامنے آنا شروع ہو جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: شہباز شریف دوسری مدت کے لیے پاکستان کے وزیراعظم منتخب

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.