ETV Bharat / international

چاہے کتنی بمباری کر لیں، غزہ نہیں چھوڑیں گے: فلسطینی عوام - Gaza war - GAZA WAR

گزشتہ 6 ماہ سے جاری اسرائیل کی درندگی کے سامنے غزہ والے ڈٹ گئے ہیں، ایک ننھی بچی کی ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں وہ کہتی ہے اسرائیلی بزدل ہیں، اس لیے ہم پر حملہ کرتے ہیں۔

The people of Gaza
چاہے کتنی بمباری کر لیں، غزہ نہیں چھوڑیں گے: غزہ کے لوگ
author img

By UNI (United News of India)

Published : Apr 9, 2024, 8:36 PM IST

غزہ: فلسطین کے محصور علاقے غزہ کے رہائشی عید کے دن بھی جنازے اٹھائیں گے، اسرائیل کی بمباری سے گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ڈیڑھ سو سے زائد فلسطینی شہید ہو گئے ہیں۔ غور طلب ہو کہ گزشتہ 6 ماہ سے جاری اسرائیل کی درندگی کے سامنے غزہ والے ڈٹ گئے ہیں، ایک ننھی بچی کی ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں وہ کہتی ہے اسرائیلی بزدل ہیں، اس لیے ہم پر حملہ کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ بچی نے کہا ہمیں بمباری سے ڈر نہیں لگتا، میں شہید ہوئی بھی تو اپنی سرزمین پر ہوں گی، لیکن اپنے اجداد کی زمین نہیں چھوڑیں گے، بچی نے کہا چاہے ہم پر کتنی ہی بمباری کر لیں اپنی سرزمین کسی قیمت نہیں چھوڑیں گے۔

وہیں دوسری طرف صہیونی فورسز کی بمباری جاری ہے، خان یونس کے مختلف علاقوں پر بمباری سے 21 افراد شہید ہو گئے، دیر البلح میں راکٹ حملے میں ایک ہی خاندان کے 8 افراد مارے گئے، مصر میں ہونے والے امن مذاکرات کے بعد حماس تو ثالث ممالک کی شرائط پر غور کر رہا ہے لیکن اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہونے ایک بار پھر رفح پر چڑھائی کی دھمکی دے دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

غزہ میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی مجموعی تعداد 33 ہزار 360 ہو چکی ہے، جن میں ساڑھے چودہ ہزار معصوم بچے بھی شامل ہیں۔ (یو این آئی)

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.