ETV Bharat / international

جاپانی حکومت کی شرح پیدائش میں اضافہ کے لیے انوکھی پہل، ملازمین کو اب ہفتہ میں تین دن چھٹی - JAPAN POPULATION

جاپان میں گزشتہ 15 سال سے آبادی کا تناسب لگاتار کم ہوتا جارہا ہے۔ حکومت نے اس خطرے سے نمٹنے کا حل ڈھونڈ لیا ہے۔

جاپانی حکومت کی شرح پیدائش میں اضافہ کے لیے انوکھی پہل
جاپانی حکومت کی شرح پیدائش میں اضافہ کے لیے انوکھی پہل (AP)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 13, 2024, 7:51 AM IST

ٹوکیو: جاپان ملک میں بزرگوں کی آبادی شرح میں زبردست اضافہ درج کیا گیا ہے۔ اس کی وجہ جاپان میں شرح پیدائش میں مسلسل کمی کو بتایا جا رہا ہے۔ جاپانی حکومت ملک کی آبادی کو بڑھانا چاہتی ہے، اور اس کے لیے نت نئے منصوبے بنا رہی ہے۔

اب جاپانی حکومت نے ملک میں شرح پیدائش میں اضافہ کے لیے ایک انوکھی پالیسی کو منظوری دے دی ہے۔ ٹوکیو کے گورنر یوریکو کوئیک نے ایک خطاب کے دوران اس پالیسی کے بارے میں بتایا۔ انہوں نے اس ضمن کہا کہ، کام اور زندگی میں توازن بہت ضروری ہے۔

ٹوکیو کی میٹروپولیٹن حکومت نے جاپان میں شرح پیدائش میں مسلسل کمی کو دور کرنے کے لیے ایک نیا حل تلاش کیا ہے۔ اس نئی پالیسی کے تحت، اب حکومت اپنے ملازمین کو صرف 4 دن کام کرائے گی اور تین دن کی چھٹی دے گی۔ نئی پالیسی اپریل 2025 سے نافذ العمل ہوگی۔

یہ اقدام جاپان میں شرح پیدائش کو بڑھانے کے لیے اٹھایا گیا ہے۔ جاپان کی وزارت صحت، محنت و فلاح و بہبود کے مطابق، 2023 میں جاپان میں فرٹیلٹی ریٹ 1.2 رہا جو آبادی کے استحکام کے لیے مطلوبہ کم از کم 2.1 فرٹیلٹی ریٹ سے بہت کم ہے۔

اس پالیسی پر حکومت کی دلیل ہے کہ یہ فیصلہ کام اور زندگی کے درمیان توازن پیدا کرنے کے لیے کیا گیا ہے، تاکہ کارکنوں، خاص طور پر ان نوجوان خاندانوں کو وہ لچک دی جا سکے جو جاپان کی آبادی کے لحاظ سے درکار ہے۔

ٹوکیو کی حکومت نے اسکول کی ابتدائی جماعتوں میں پڑھنے والے بچوں کے والدین کے لیے بھی ایک منصوبہ کا اعلان کیا ہے جس کے تحت وہ اپنے کام کے اوقات کو کم کروا سکتے ہیں، لیکن اس کے بدلے ان کی تنخواہ میں کمی کی جائے گی۔

گورنر کوائیکے نے امید ظاہر کی کہ یہ پالیسی دوسرے خطوں کے لیے ایک ماڈل کے طور پر کام کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ ٹوکیو اس مشکل وقت میں اپنے لوگوں کی زندگیوں، معاش اور معیشت کے تحفظ اور بہتری کے لیے اہم کردار ادا کرے۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال کی شرح پیدائش نے جاپانی حکومت کو تشویش میں مبتلا کر دیا ہے۔ حکومتی اعدا وشمار کے مطابق 2023 میں صرف 7 لاکھ 27 ہزار 277 بچوں کی پیدائش کا اندراج کیا گیا ہے۔ جاپانی وزارت صحت، محنت و فلاح و بہبود کے اعداد و شمار کے مطابق یہ کم شرح پیدائش کی علامت ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.