ETV Bharat / international

اسرائیلی فوج کا غزہ کے الشفا اسپتال پر حملہ، 80 افراد کو حراست میں لے لیا - Gaza War

اسرائیلی فورسز نے پیر کی صبح ایک بار پھر غزہ کے سب سے بڑے الشفاء اسپتال کا محاصرہ کیا اور چھاپہ مارا ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 18, 2024, 1:35 PM IST

غزہ: ٹائمز آف اسرائیل نے اسرائیلی فوج کے حوالے سے خبر دی ہے کہ فوج نے الشفاء اسپتال کا کنٹرول سنبھال لیا ہے اور 80 افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔ رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ اسرائیلی فوجیوں نے اسپتال کے اندر حماس کے جنگجوؤں کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ کیا، گولیوں کی لڑائی میں حماس کے متعدد ارکان ہلاک اور زخمی ہوئے اور فائرنگ کے تبادلہ میں ایک اسرائیلی فوجی بھی زخمی ہوا ہے۔ 7 اکتوبر کے بعد سے اسرائیل کا اسپتال پر یہ چوتھا حملہ ہے۔ اسرائیلی فوج کی گاڑیاں اسپتال کے صحن کے اندر کھڑی ہیں۔ اسرائیلی افواج نے اسپتال کی خصوصی سرجری کی عمارت پر میزائل داغے اور فائرنگ کی ہے۔

غزہ کی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ اسپتال کے اسرائیل کے محاصرے سے وہاں پناہ لینے والے سینکڑوں بے گھر افراد، مریضوں اور طبی عملے کی زندگیوں کو خطرہ لاحق ہے۔ وزارت کا کہنا ہے کہ جو کوئی بھی اس اسپتال سے فرار ہوتا ہے اسے سنائپر گولیوں اور کواڈرو کاپٹر سے نشانہ بنایا جاتا ہے۔ وزارت صحت نے اسرائیل کے اس حملے کو بیماروں، زخمیوں، بے گھر افراد کے خلاف قتل عام قرار دیا ہے۔ وزارت صحت نے کہا کہ، "قابض افواج جو کچھ کر رہی ہیں وہ بین الاقوامی انسانی قانون کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

اسرائیلی فوج کا دعویٰ ہے کہ حماس کے مسلح افراد نے الشفاء اسپتال کے اندر سے ان پر فائرنگ کی۔ "گھیراؤ کے دوران، عسکریت پسندوں نے اسپتال کے احاطے کے اندر سے فورسز پر فائرنگ کی، جس کے بعد جوابی فائرنگ کی گئی اور دہشت گردوں کو نشانہ بنایا گیا۔ اسرائیلی فورسز اسپتال کے علاقے میں کام جاری رکھے ہوئے ہیں،"

یہ بھی پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.