ETV Bharat / international

غزہ جنگ شروع ہونے کے بعد اسرائیل کا اب یمن میں فضائی حملہ - Israel Strikes Yemen - ISRAEL STRIKES YEMEN

اسرائیلی فوج نے کا کہنا ہے کہ اس نے یمن میں حوثی باغیوں کے ٹھکانوں پر فضائی حملے کیے ہیں۔ گزشتہ سال اکتوبر میں اسرائیل اور حماس کے درمیان تنازع شروع ہونے کے بعد یمنی سرزمین پر اسرائیل کا یہ پہلا حملہ تھا۔

Israel Strikes Yemen
غزہ جنگ شروع ہونے کے بعد اسرائیل کا اب یمن میں فضائی حملہ (AP PHOTO)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jul 21, 2024, 12:32 PM IST

تل ابیب: اسرائیلی افواج نے ہفتے کے روز کہا کہ اس کے جنگی طیاروں نے حالیہ مہینوں میں اسرائیل کے خلاف سینکڑوں حملوں کے جواب میں یمن کی الحدیدہ بندرگاہ میں حوثی باغیوں کے فوجی اڈوں پر بڑا فضائی حملہ کیا ہے۔ اس حملے میں آئل ڈپو، ریفائنری اور ایک پاور ہاؤس کو نشانہ بنایا گیا۔ صنعا میں وزارت صحت نے کہا کہ الحدیدہ میں ہونے والے حملوں میں ابتدائی طور پر 80 افراد زخمی ہوئے، جن میں سے زیادہ تر شدید طور پر جھلس گئے ہیں۔

واضح رہے کہ یمن کے حوثی گروپ نے جمعہ کو تل ابیب شہر پر ڈرون حملہ کیا تھا۔ جس میں ایک اسرائیلی ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے تھے۔ حوثی گروپ پہلے بھی غزہ جنگ شروع ہونے کے بعد اسرائیل پر حملے کر چکا ہے۔ اس سے قبل لبنان کے عسکریت پسند حزب اللہ گروپ نے اسرائیل پر کئی راکٹ داغے۔ جس کی وجہ سے اسرائیل لبنان میں بھی حملے کرچکا ہے۔ لیکن یمن میں یہ اس کا پہلا اور بڑا حملا تھا۔

اسرائیلی افواج نے ٹویٹر پر ایک پوسٹ میں کہا، "کچھ عرصہ قبل، اس کے جنگی طیاروں نے یمن کے الحدیدہ بندرگاہ کے علاقے میں حوثی باغیوں کے ٹھکانوں پر حملہ کیا تھا۔جو حالیہ مہینوں میں ریاست اسرائیل کے خلاف کیے گئے سینکڑوں حملوں کے جواب میں تھا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق حملے میں ہلاک اور زخمی بھی ہوئے ہیں۔ حوثی کے ترجمان محمد عبدالسلام نے کہا کہ اسرائیلی حملوں میں شہری اہداف، آئل ٹینک اور ایک پاور اسٹیشن کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ اس حملے کا مقصد یمن کے عوام کے مصائب میں اضافہ اور غزہ پر اپنی حمایت ختم کرنے کے لیے دباؤ ڈالنا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

اسرائیلی مظالم انتہا کو پہنچ گئے، نتن یاہو نے غزہ کے بچوں کا اسرائیل میں علاج کرنے پر روک لگا دی

اسرائیل کا دھوکہ، جنوبی اور وسطی غزہ کے محفوظ علاقوں پر حملے، 60 سے زائد فلسطینی جاں بحق

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.