ETV Bharat / international

اسماعیل ہنیہ کی بیوہ نے لرزتی ہوئی آواز میں مرحوم شوہر کو کہا الوداع، ویڈیو وائرل - Haniyehs Wife Says Goodbye - HANIYEHS WIFE SAYS GOODBYE

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہا ہے جس میں حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کی جسد خاکی کے دوحہ پہنچنے پر، ہنیہ کی بیوہ لرزتی ہوئی آواز میں مرحوم کو الوداع کہہ رہی ہیں۔

اسماعیل ہنیہ کی بیوہ نے لرزتی ہوئی آواز میں مرحوم شوہر کو کہا الوداع
اسماعیل ہنیہ کی بیوہ نے لرزتی ہوئی آواز میں مرحوم شوہر کو کہا الوداع (Grab Image X video)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 2, 2024, 5:11 PM IST

اسماعیل ہنیہ کی بیوہ نے لرزتی ہوئی آواز میں مرحوم شوہر کو کہا الوداع (Viral X video)

دوحہ: حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کی جسد خاکی کو جب قطر کے دارالحکومت دوحہ لایا گیا تو اسماعیل ہنیہ کی بیوہ نے جذباتی انداز میں اپنے شوہر کو الوداع کہا۔

اسماعیل ہانیہ کی بیوہ نے اپنے شوہر کی لاش کو الوداع کہتے ہوئے، لرزتے ہوئے الفاظ میں کہا کہ "غزہ کے تمام شہداء کو سلام، میرے پیارے، دنیا اور آخرت میں میرے پیارے"۔

اسماعیل ہنیہ کی بیوہ حجہ ام العابید ہنیہ کے سامنے جب مرحوم شوہر کا جنازہ لایا گیا تو انھوں نے اپنے شوہر کو شہیدوں کا لیڈر اور شہیدوں کا شیخ کہتے ہوئے مغفرت کی دعا کی۔ انھوں نے لرزتی ہوئی آواز میں کہا کہ، یا رب غزہ کے تمام شہداء کی مغفرت فرما، میری محبت اللہ تم سے راضی ہو۔

فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس کے سیاسی بیورو کے مرحوم سربراہ اسماعیل ہنیہ کی بیٹی سارہ ہنیہ کے اکاؤنٹ سے نشر ہونے والی فوٹیج میں وہ لمحات دکھائے گئے جب ان کی اہلیہ حجہ ام العابید نے تہران سے دوحہ پہنچنے کے بعد ان کے جسد خاکی کو الوداع کہا۔

اسی اکاؤنٹ پر ایک کلپ میں مقتول کے بیٹے کو بھی میت کو الوداع کہتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

واضح رہے اس سے قبل اسماعیل ہنیہ کے بیٹے عبدالسلام نے اپنے والد کے قتل کے بعد ایک بیان جاری کیا تھا جس میں انھوں نے کہا تھا کہ، والد نے وہ پا لیا جس کی وہ خواہش رکھتے تھے۔ انھوں نے مزید کہا تھا کہ، اسرائیلی قبضہ کے خلاف حماس کی مزاحمت آخری سانس تک جاری رہے گی۔

یہ بھی پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.