ETV Bharat / international

ملک مخالف سرگرمیوں کے الزام میں عمران خان کی پارٹی کے سیکریٹری اطلاعات روف حسن گرفتار - Pakistan Tehreek e Insaf - PAKISTAN TEHREEK E INSAF

پاکستانی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق پی ٹی آئی کے ڈیجیٹل میڈیا مرکز سے روف حسن کی نگرانی میں پاکستان مخالف اور ملکی سالمیت کے خلاف پروپیگنڈا چلایا جاتا تھا۔ جس کی وجہ سے انھیں گرفتار کیا گیا ہے اور وہاں سے دیگر ڈیجیٹل سامان کو بطور ثبوت کے ضبط بھی کرلیا گیا ہے۔

Raoof Hasan
عمران خان کی پارٹی کے سیکریٹری اطلاعات روف حسن (@RaoofHasan)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jul 22, 2024, 3:52 PM IST

اسلام آباد: پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں پولیس نے پیر کو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکریٹری اطلاعات رؤف حسن کو پی ٹی آئی سیکرٹریٹ سے گرفتار کر لیا ہے۔ پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر کی گرفتاری کا بھی دعویٰ کیا جا رہا تھا لیکن بیرسٹر گوہر نے اپنی گرفتاری کی تردید کی ہے۔

پاکستانی میڈیا کے مطابق اسلام آباد پولیس نے روف حسن کی گرفتاری کی تصدیق بھی کر دی ہے اور کہا کہ پی ٹی آئی سکریٹریٹ میں قائم ڈیجیٹل میڈیا سیل کے مرکزی دفتر پر چھاپا مار کر رؤف حسن کو گرفتار کیا گیا ہے۔ کیونکہ اس مرکز سے روف حسن کی نگران میں پاکستان مخالف اور ملکی سالمیت کے خلاف پروپیگنڈا چلایا جا رہا تھا۔

اس گرفتاری کے بعد اپوزیشن پارٹی نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ان پر قانونی طریقہ کار کی خلاف ورزی کا الزام لگایا۔ پی ٹی آئی نے ایک بیان میں کہا یہ انتہائی شرمناک ہے کہ کس طرح اسلام آباد پولیس اس ملک کے ہر قانون کو مکمل طور پر نظر انداز کر رہی ہے۔ پاکستان پر جنگل کا قانون راج کر رہا ہے۔ پی ٹی آئی نے یہ بھی کہا کہ پولیس نے کارروائی کے دوران پارٹی سیکریٹریٹ سے کمپیوٹر اور دیگر اشیاء بھی ضبط کیں۔

سابق وزیراعظم عمران خان کے وکیل علی اعجاز بٹر نے بھی اس خبر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ سیکریٹری اطلاعات رؤف حسن کو اسلام آباد پولیس نے پارٹی کے دفتر سے گرفتار کیا ہے۔ انھوں نے ایکس پر لکھا کہ مجھے ابھی پارٹی کے دفتر سے ایک کال موصول ہوئی جس میں بتایا گیا کہ 300 سے 400 پولیس اہلکار پارٹی کے دفتر پہنچے اور پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر اور انفارمیشن سیکریٹری رؤف حسن کو گرفتار کر لیا ہے۔

پی ٹی آئی نے ایکس پلیٹ فارم پر ایک ویڈیو بھی پوسٹ کی، جس میں پارٹی کے مرکزی دفتر کے باہر متعدد پولیس گاڑیوں اور افسران کی ایک چھوٹی تعداد کو دکھایا گیا ہے۔ پی ٹی آئی نے کہا کہ ہو سکتا ہے کہ ایک دن آئی جی اسلام آباد، کٹھ پتلی حکومت پاکستان کی سب سے بڑی سیاسی جماعت کے پیچھے جانے کے بجائے، اصل مجرموں کو روکنے اور پکڑنے کے لیے افسران کے اتنے بڑے گروپ تعینات کر دے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.