ETV Bharat / international

مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں اسرائیل کی موجودگی غیر قانونی، فوری خالی کریں: آئی سی جے - UN Court on Israel - UN COURT ON ISRAEL

بین الاقوامی عدالت انصاف نے مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیل کی موجودگی اور حکومت کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے، اسے فوری طور پر علاقوں کو خالی کرنے اور غیر قانونی یہودی بستیوں کی تعمیر پر روک لگانے کا مطالبہ کیا ہے۔

مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں اسرائیل کی موجودگی غیر قانونی، فوری خالی کریں: آئی سی جے
مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں اسرائیل کی موجودگی غیر قانونی، فوری خالی کریں: آئی سی جے (Photo: AP)
author img

By AP (Associated Press)

Published : Jul 20, 2024, 9:08 AM IST

دی ہیگ، نیدرلینڈز: اقوام متحدہ کی اعلیٰ عدالت (آئی سی جے) نے مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں اسرائیل کی موجودگی کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے اسرائیل کو اسے خالی کرنے اور غیر قانونی یہودی بستیوں کی تعمیر کو فوری طور پر بند کرنے کا مطالبہ کیا۔ آئی سی جے نے گزشتہ 57 سالوں سے فلسطین کی زمین پر اسرائیل کے غیر قانونی قبضہ کی واضح مذمت کی۔

اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نتن یاہو نے فوری طور پر بین الاقوامی عدالت انصاف کے 15 ججوں کے پینل کی طرف سے جاری کردہ غیر پابند رائے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ علاقے یہودیوں کے تاریخی وطن کا حصہ ہیں۔

آئی سی جے کا یہ فیصلہ بین الاقوامی رائے کو متاثر کرتے ہوئے فلسطینی ریاست کو یکطرفہ طور پر تسلیم کرنے کے اقدام کو ہوا دے سکتا ہے۔

ججوں نے پالیسیوں کی ایک وسیع فہرست کی طرف اشارہ کیا، جس میں مغربی کنارے اور مشرقی یروشلم میں اسرائیلی بستیوں کی تعمیر اور توسیع، علاقے کے قدرتی وسائل کا استعمال، زمینوں پر مستقل تسلط اور فلسطینیوں کے خلاف امتیازی پالیسیاں شامل ہیں۔ یہ سب بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہیں۔

عدالت نے کہا کہ اسرائیل کو مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں خودمختاری کا کوئی حق نہیں ہے، وہ طاقت کے ذریعے علاقے حاصل کرنے کے خلاف بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کر رہا ہے اور فلسطینیوں کے حق خود ارادیت میں رکاوٹ ڈال رہا ہے۔ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ دوسرے ممالک پابند ہیں کہ وہ مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں اسرائیل کی موجودگی کو برقرار رکھنے میں کوئی مدد فراہم نہ کریں۔ عدالت کے سربراہ نواف سلام کی طرف سے پڑھے گئے 80 صفحات سے زیادہ کے تبصرے کے خلاصے کے مطابق، اس میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل کو بستیوں کی تعمیر کو فوری طور پر ختم کرنا چاہیے اور موجودہ بستیوں کو ہٹا دینا چاہیے۔

عدالت نے کہا کہ اسرائیل کا قابض طاقت کے طور پر اپنی حیثیت کا غلط استعمال اس کی مقبوضہ فلسطینی سرزمین میں موجودگی کو غیر قانونی قرار دیتا ہے، عدالت نے کہا کہ ان علاقوں سے اسرائیل کی موجودگی کو جتنا ممکن ہو تیزی سے ختم کیا جانا چاہیے۔

غزہ میں 7 اکتوبر سے جاری اسرائیی جارحیت کی مخالفت میں فلسطینیوں کی درخواست کے بعد اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی طرف سے بین الاقوامی عدالت انصاف سے رائے طلب کی گئی تھی۔ ایک الگ کیس میں، بین الاقوامی عدالت انصاف جنوبی افریقہ کے اس دعوے پر غور کر رہی ہے کہ غزہ میں اسرائیل کی مہم نسل کشی کے مترادف ہے، جس کی اسرائیل سختی سے تردید کر رہا ہے۔

عدالت نے کہا کہ جنرل اسمبلی اور سلامتی کونسل اور اسرائیل کے مضبوط اتحادی امریکہ کو مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں اسرائیل کی موجودگی کو ختم کرنے کے لیے صحیح طریقوں پر غور کرنا چاہیے۔

اسرائیل، جو عام طور پر اقوام متحدہ اور بین الاقوامی ٹربیونلز کو غیر منصفانہ اور متعصب سمجھتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اسرائیل نے آئی سی جے میں سماعت کے لیے اپنی قانونی ٹیم نہیں بھیجی۔ اس کے بجائے، اس نے تحریری تبصرے جمع کرائے، جس میں کہا گیا کہ عدالت میں پیش کیے گئے سوالات متعصبانہ ہیں اور اسرائیلی سیکیورٹی خدشات کو دور کرنے میں ناکام ہیں۔ اسرائیلی حکام نے کہا ہے کہ عدالت کی مداخلت سے امن والے عمل کو نقصان پہنچ سکتا ہے، جو ایک دہائی سے زیادہ عرصے سے جمود کا شکار ہے۔

نتن یاہو نے مغربی کنارے کے لیے بائبل کی اصطلاحات کا استعمال کرتے ہوئے اپنے دفتر کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ، ’’یہودی لوگ اپنی سرزمین پر فاتح نہیں ہیں، ہمارے ابدی دارالحکومت یروشلم میں نہیں اور نہ ہی یہودیہ اور سامریہ میں ہمارے آباؤ اجداد کی سرزمین پر۔‘‘ نتن یاہو نے لکھا کہ، ہیگ میں کوئی بھی غلط فیصلہ اس تاریخی سچائی کو مسخ نہیں کرے گا اور اسی طرح ہمارے وطن کے تمام علاقوں میں اسرائیلی آباد کاری کی قانونی حیثیت کا مقابلہ نہیں کیا جا سکتا۔

عدالت کے باہر بات کرتے ہوئے، فلسطینی صدر محمود عباس کے مشیر ریاض مالکی نے آئی سی جے کی اس تبصرہ کو "فلسطین، انصاف اور بین الاقوامی قانون کے لیے ایک اہم لمحہ قرار دیا۔"

فروری میں ہوئی سماعتوں میں فلسطینیوں نے 49 دیگر ممالک اور تین بین الاقوامی تنظیموں کے ساتھ دلائل پیش کیے تھے۔ سماعتوں میں، مالکی نے اسرائیل پر نسل پرستی کا الزام لگایا اور اقوام متحدہ کی اعلیٰ عدالت پر زور دیا کہ وہ یہ اعلان کرے کہ فلسطینیوں کی جانب سے مانگی گئی زمینوں پر اسرائیل کا قبضہ غیر قانونی ہے اور اسے فوری طور پر اور غیر مشروط طور پر ختم ہونا چاہیے تاکہ دو ریاستوں کے مستقبل کی بقا کی کوئی امید ہو۔

یہ بھی پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.