ETV Bharat / international

امریکی یونیورسٹی میں فلسطین کے حق میں مظاہرہ، بھارتی نژاد طالبہ گرفتار - Protest in USA - PROTEST IN USA

Indian origin student arrested in US امریکہ میں بھارتی نژاد ایک طالبہ سمیت دو طلبہ کو یونیورسٹی کیمپس میں اسرائیل مخالف اور فلسطین کے حق میں مظاہروں میں حصہ لینے پر گرفتار کرکے انہیں یونیورسٹی میں داخلے سے روک دیا گیا ہے۔

ا
ا
author img

By PTI

Published : Apr 26, 2024, 12:39 PM IST

نیویارک: پرنسٹن یونیورسٹی میں تعلیم حاصل کرنے والی ایک بھارتی نژاد طالبہ ان دو طلبہ میں شامل ہیں جنہیں کیمپس میں فلسطین کے حق میں احتجاج کرنے پر گرفتار کر کے کیمپس میں داخلے سے روک دیا گیا ہے۔ یونیورسٹی کے ترجمان نے بتایا کہ کوئمبٹور میں پیدا ہونے والی اور کولمبس میں پرورش پانے والی اچینتھیا شیوالنگن کو کیمپس میں داخلے سے روک دیا گیا ہے اور انہیں تادیبی کارروائی کا سامنا ہے۔

یاد رہے یہ مظاہرین نے جمعرات کو تقریبا صبح سات بجے میک کوش کورٹ یارڈ میں ایک طالب علم کی زیرقیادت فلسطین نواز کیمپ کے لئے خیمے نصب کیے۔ پرنسٹن ایلومنی ویکلی نے ایک رپورٹ میں کہا کہ یونیورسٹی حکام کی وارننگ کے بعد، پرنسٹن کے دو طلباء کو گرفتار کر لیا گیا اور باقی مظاہرین نے اپنے کیمپنگ گیئر کو پیک کر کے دھرنا جاری رکھا۔

تقریبا 100 انڈرگریجویٹ اور گریجویٹ طلباء نے جمعرات کی صبح میک کوش کورٹ یارڈ پر دھرنا شروع کیا تھا جس میں ملک بھر میں فلسطین کے حامی دھرنے کی لہر میں شامل ہوئے۔ احتجاج کرنے والے طلبہ مطالبہ کر رہے ہیں کہ کالج اسرائیل سے اپنے مالی تعلقات منقطع کر لے اور ان کمپنیوں سے علیحدگی اختیار کر لے جن کے بارے میں ان کا کہنا ہے کہ وہ غزہ کے مہلک تنازعہ کو جنم دے رہی ہیں۔ کچھ یہودی طلباء کا کہنا ہے کہ احتجاج اب سام دشمنی بن چکے ہیں اور وہ کیمپس میں داخل ہونے سے ڈرتے ہیں۔

طلباء کے منتظمین نے خیمے لگانا شروع کیے جس کے فوراً بعد پرنسٹن پبلک سیفٹی (پی ایس اے ایف ای) نے مظاہرین کو انتباہ جاری کیا اور کم از کم دو طالب علموں کو گرفتار کیا گیا ہے۔ دو طالب علموں - اچینتھیا شیوالنگم جی ایس اور حسن سید جی ایس کو خیمے لگانے کے چھ منٹ کے اندر ہی گرفتار کر لیا گیا۔ یونیورسٹی کی ترجمان جینیفر موریل نے پنس کو تحریری طور مطلع کیا کہ ان دونوں گریجویٹ طلبا کو فوری طور پر کیمپس داخلے سے روک دیا گیا ہے، تادیبی عمل زیر التوا ہے۔ موریل نے مزید کہا کہ گرفتاریوں کو انجام دیتے وقت پبلک سیفٹی افسران نے کسی طاقت کا استعمال نہیں کیا اور گرفتاری بغیر کسی مزاحمت کے ہوئی۔ تاہم پی ایچ ڈی کی طالبہ اوروی نے گرفتاری کو پرتشدد قرار دیا۔

یہ بھی پڑھیں: غزہ جنگ کے خلاف امریکہ کی مختلف یونیورسیٹیوں میں احتجاج، درجنوں طلباء گرفتار

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.