ETV Bharat / international

جنگ زدہ شام میں تمام بھارتی شہری محفوظ، دمشق میں سفارتخانہ کی خدمات بدستور جاری - INDIAN NATIONALS IN SYRIA SAFE

بھارتی سفارتخانہ نے بتایا کہ جنگ زدہ شام میں تمام بھارتی شہری محفوظ ہیں جبکہ دمشق میں سفارتخانہ بدستور کام کررہا ہے۔

جنگ زدہ شام میں تمام بھارتی شہری محفوظ، دمشق میں سفارتخانہ کی خدمات بدستور جاری
جنگ زدہ شام میں تمام بھارتی شہری محفوظ، دمشق میں سفارتخانہ کی خدمات بدستور جاری (Etv Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 8, 2024, 10:46 PM IST

حیدرآباد : جنگ زدہ شام میں تمام بھارتی شہری محفوظ ہیں۔ ذرائع کے حوالہ سے بتایا گیا کہ بھارتی سفارت خانہ تمام بھارتی شہریوں سے رابطے میں ہے جبکہ سفارت خانہ اس وقت بھی شام میں موجود شہریوں کی مدد کے لیے دستیاب ہے۔ وہیں شام میں باغیوں کے جنگجوؤں نے دمشق پر قبضہ کر لیا ہے اور سرکاری ٹیلی ویژن پر فتح کا اعلان کر دیا ہے جبکہ صدر بشارالاسد ملک سے فرار ہوگئے۔

سرکاری ذرائع کے مطابق بھارتی سفارت خانہ جنگ زدہ ملک شام کے دارالحکومت دمشق میں بدستور کام جاری رکھے ہوئے ہے اور شام میں مقیم تمام بھارتی شہریوں سے رابطے میں ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ شام میں موجود تمام بھارتی شہری محفوظ ہیں۔

قبل ازیں ایک ایڈوائزری میں، وزارت خارجہ نے جنگ زدہ ملک میں مقیم بھارتیوں سے کہا تھا کہ اگر ممکن ہوتو فوری طور پر وہاں سے نکل جائیں۔ یہ مشورہ باغیوں کے دارالحکومت دمشق میں داخل ہونے سے قبل ہی دیا گیا تھا۔ محکمہ خارجہ نے کہاکہ "شام میں موجودہ صورتحال کے پیش نظر، بھارتی شہریوں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ شام کے تمام سفر سے اجتناب کریں، جب تک کہ اس سے متعلق اگلی اطلاع نہ دی جائے"۔

یہ بھی پڑھیں: شامی باغیوں کا راجدھانی دمشق پر قبضہ، بشار الاسد ملک سے فرار، عوام میں جشن کا ماحول

"اس وقت شام میں بھارتی شہریوں سے درخواست کی جاتی ہے کہ وہ دمشق میں بھارتی سفارت خانے سے ان کے ہنگامی ہیلپ لائن نمبر +963 993385973 (واٹس ایپ پر بھی) اور ای میل ID hoc.damascus@mea.gov.in پر رابطہ قائم کیا جاسکتا ہے"۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.