ETV Bharat / international

فلسطین سے اظہار یکجہتی، یو این سکریٹری جنرل بھی روزے رکھ رہے ہیں - UN Chief Fasting

author img

By UNI (United News of India)

Published : Mar 26, 2024, 10:01 PM IST

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انٹونیو گوٹیریئس نے لکھا کہ اپنے رمضان کے یکجہتی مشن کے دوران ان مسلمان لوگوں کے عقائد کے احترام میں روزے رکھ رہا ہوں جنہیں دیکھ کر اور یہ جان کر میرا دل خون کے آنسو رو رہا ہے کہ غزہ میں لاکھوں فلسطینیوں کو مناسب افطار میسر نہیں ہے۔

UN Secretary General
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انٹونیو گوٹیریئس

اقوام متحدہ: اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انٹونیو گوٹیریئس بھی ماہ رمضان میں روزے رکھ رہے ہیں اور ایسا وہ فلسطین سے اظہار یکجہتی کے لیے کر رہے ہیں۔

دنیا بھر میں ماہ رمضان کا مقدس ماہ جاری ہے مگر غاصب اسرائیل نے اس ماہ مبارک میں بھی فلسطین اور غزہ کے مظلوم مسلمانوں کو زندگی تنگ کر دی ہے اور احترام رمضان کو بالائے طاق رکھتے ہوئے روز درجنوں فلسطینیوں جن میں خواتین اور بچے بڑی تعداد میں شامل ہیں اپنا نشانہ بنا رہا ہے۔ لگ بھگ ساڑھے پانچ ماہ سے جاری اس جنگ میں 30 ہزار سے زائد فسلطینی شہید اور ہزاروں زخمی ہوچکے ہیں۔

کئی ممالک کی جانب سے رمضان المبارک میں اسرائیل سے جنگ بندی کا مطالبہ کیا گیا لیکن قابض ریاست ایسا کرنے کو تیار نہیں۔ غزہ والوں کی بدحالی دیکھ کر اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انٹونیو گوٹیریئس بھی دلبرداشتہ ہو گئے اور ان سے اظہار یکجہتی کے لیے روزے رکھنا شروع کر دیے ہیں۔

اس حوالے سے انٹونیو گوٹیریئس نے فلسطینی مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر ایک انتہائی جذباتی پیغام شیئر کیا ہے جس میں انہوں نے خود رمضان میں روزے رکھنے کا انکشاف کیا ہے۔

سکریٹری جنرل یو این کا اپنی اس پوسٹ میں لکھا کہ اپنے رمضان کے یکجہتی مشن کے دوران ان مسلمان لوگوں کے عقائد کے احترام میں روزے رکھ رہا ہوں جنہیں دیکھ کر اور یہ جان کر میرا دل خون کے آنسو رو رہا ہے کہ غزہ میں لاکھوں فلسطینیوں کو مناسب افطار میسر نہیں ہے۔ واضح رہے کہ انٹونیو گوٹیریئس رمضان المبارک کے مقدس مہینے کے آغاز سے ہی غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ اور اس پر زور دیتے آئے ہیں۔ (یو این آئی)

یہ بھی پڑھیں: اقوام متحدہ کی قرارداد بے اثر، اسرائیلی حملوں میں کوئی کمی نہیں آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.