ETV Bharat / international

حماس کا جنگ بندی مذاکرات میں شرکت سے انکار، کہا پہلے منظور شدہ تجاویز کو لاگو کرنے کا منصوبہ پیش کرو - Gaza ceasefire

حماس نے ایک بیان جاری کر کے کہا کہ تنظیم نے کئی دور کے مذاکرات میں شرکت کی اور غزہ کے عوام کے مفادات کے لیے ضروری لچک اور مثبتیت فراہم کی۔ حماس نے ثالثوں سے مطالبہ کیا کہ پہلے جو تجویز دی گئی تھیں، اس پر عمل درآمد کرنے کا منصوبہ پیش کریں۔

GAZA CEASEFIRE
غزہ جنگ بندی (Photo: AP)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 12, 2024, 1:48 PM IST

غزہ: حماس نے غزہ میں جنگ بندی کے ثالثوں سے کہا کہ وہ مذاکرات کے مزید دوروں میں جانے کے بجائے پہلے سے طے شدہ قراردادوں پر عمل درآمد کا منصوبہ پیش کریں۔ ایک میڈیا ادارے نے گروپ کے حوالے سے بتایا کہ غزہ تنازع کے آغاز سے ہی حماس جنگ بندی کے معاہدے تک پہنچنے اور غزہ کے لوگوں کے خلاف جنگ کے خاتمے کے لیے مصر اور قطر میں ثالثی کی کوششوں کو کامیاب کرنے کے لیے بے چین ہے۔ اس نے جنگ کو روکنے کی کسی بھی کوشش کے لیے اپنی حمایت کا اعادہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا کہ غزہ میں سیز فائر کا معاہدہ ان کی صدارت کے خاتمے سے پہلے ممکن ہو سکتا ہے، امریکی صدر جوبائیڈن سے ایک انٹرویو میں پوچھا گیا کہ کیا ان کی صدارت کی میعاد میں 5 ماہ باقی ہیں، اس دوران سیز فائر ہو سکتا ہے، جس پر ان کا کہنا تھا کہ ہاں، یہ اب بھی ممکن ہے۔

غور طلب ہے کہ حماس نے مذاکرات کے کئی دور میں شرکت کی ہے اور غزہ کے عوام کے مفادات اور مقاصد کے حصول کے لیے ضروری لچک اور مثبتیت فراہم کی ہے۔ بیان کے مطابق حماس اور ثالثوں کو معلوم ہے کہ اسرائیل کے حقیقی عزائم کیا ہیں، اس کے باوجود حماس جولائی کے اوائل میں طے پانے والے حتمی معاہدے پر رضامند ہوگئی، تاہم اسرائیل نے مذاکرات کے دوران نئی شرائط رکھی اور غزہ پر حملے تیز کردیے۔

واضح رہے کہ غزہ کے عوام اور ان کے مفادات کے لیے تشویش اور ذمہ داری کے پیش نظر، حماس نے ثالثوں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس بات کی وضاحت کریں کہ پہلے کی تجویز کو کیسے نافذ کیا جائے اور اسرائیل پر ایسا کرنے کے لیے دباؤ ڈالا جائے۔ مصر، قطر اور امریکا کے رہنماؤں نے 8 اگست کو اسرائیل اور حماس پر زور دیا تھا کہ وہ جنگ بندی کے معاہدے کو حتمی شکل دینے اور مذاکرات دوبارہ شروع کرنے میں مزید وقت ضائع نہ کریں۔ مصری ایوان صدر سے جاری مشترکہ بیان کے مطابق تینوں ممالک نے اسرائیل اور حماس کو فوری طور پر 15 اگست کو دوحہ یا قاہرہ میں دوبارہ مذاکرات شروع کرنے کی دعوت دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

غزہ کے اسکول پر فجر کی نماز کے دوران کیے گئے حملے کی دنیا بھر میں مذمت

اسرائیلی فوج نے جنوبی غزہ میں پھر دیا بڑے پیمانے پر انخلاء کا حکم، ہزاروں فلسطینی نقل مکانی کے لیے مجبور ہوئے

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.