ETV Bharat / international

پاکستان اور بھارت کے لیے خوشخبری، سعودی عرب کا ان لوگوں کو شہریت دینے کا اعلان - Saudi Arabia citizenship - SAUDI ARABIA CITIZENSHIP

سعودی حکومت اپنی معیشت اور سماجی حالت کو بدلنے کے لیے کئی سارے اقدامات کر رہی ہے۔ محمد بن سلمان نے ملک کے لیے 2030 تک کا ویژن مقرر کیا ہے۔ اس کے تحت حکومت نے اب غیر ملکیوں کو شہریت دینے کا بھی اعلان کیا ہے۔

Saudi Arabia citizenship
سعودی عرب سے پاکستان اور بھارت کے لیے خوشخبری (Etv Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jul 6, 2024, 12:28 PM IST

ریاض: سعودی عرب نے شہریت دینے سے متعلق اہم فیصلہ کیا ہے۔ حکومت نے ان لوگوں کو شہریت دینے کا فیصلہ کیا ہے جو اپنے پیشے میں مہارت رکھتے ہیں۔ سعودی حکومت نے منتخب افراد کو شہریت دینے کا حکم نامہ جاری کر دیا ہے۔

غور طلب ہے کہ سعودی حکومت نے یہ شاہی فرمان سائنسدانوں، ڈاکٹروں، محققین، کاروباری شخصیات، تاجروں اور دیگر شعبوں میں نام کمانے والے ہنرمندوں کو سعودی شہریت دینے کے لیے جاری کیا ہے۔ سعودی عرب میں پاکستان اور بھارتیوں کی ایک بڑی تعداد مختلف شعبوں میں کام کرتی ہے۔ ایسے میں سعودی شہریت کے خواہش مند پاکستانی اور بھارتیوں کے لیے یہ ایک اچھی خبر ہے۔

سعودی پریس ایجنسی (ایس پی اے) کے مطابق حکومت کی جانب سے جمعرات کو اس حوالے سے ایک اعلان کیا گیا۔ یہ سعودی عرب کی عالمی ہنر کی مسلسل تلاش کو بھی اجاگر کرتا ہے۔ سعودی عرب ان شعبوں میں خصوصی صلاحیتوں اور مہارت کے حامل افراد کی تلاش میں ہے جو ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے وژن 2030 کے اہداف کو حاصل کرنے میں کردار ادا کر سکیں۔ سعودی عرب کا ویژن 2030 شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی ہدایت پر 2016 میں شروع کیا گیا تھا۔

  • سعودی وژن 2030 کے ساتھ آگے بڑھ رہا ہے

سعودی عرب اس وقت ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی قیادت میں ویژن 2030 پر کام کر رہا ہے۔ محمد بن سلمان کا اگلے چند سالوں میں سعودی عرب میں بڑے پیمانے پر تبدیلی لانے کا ارادہ ہے۔ خاص طور پر وہ سعودی معیشت کا تیل پر انحصار ختم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ وہ سعودی میں سیاحت اور سرمایہ کاری کے نئے مواقع پیدا کرنا چاہتے ہیں۔

وژن 2030 کو عملی جامہ پہنانے کی کوشش میں سعودی حکومت تخلیقی ذہنوں کو راغب کرنے اور انہیں ملک میں برقرار رکھنے کی کوشش کر رہی ہے۔ شہریت سے متعلق یہ نیا اعلان اسی طرح کی کوششوں کی عکاسی کرتا ہے، جو مختلف شعبوں میں منتخب ممتاز ہنرمندوں کو سعودی شہریت دینے کے لیے جاری کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

سعودی حکومت کے وزیر نے اسمرتی ایرانی کے ساتھ پریس کانفرنس میں عمرہ سے متعلق معلومات فراہم کی

دہلی میں سعودی حکومت کی نمائش اختتام پذیر

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.