ETV Bharat / international

غزہ: 24 گھنٹوں کے دوران 90 فلسطینی جاں بحق، تین اسرائیلی فوجی بھی ہلاک

author img

By UNI (United News of India)

Published : Mar 3, 2024, 2:20 PM IST

بھوک و پیاس سے تڑپ رہے غزہ میں اسرائیل کی اندھا دھند بمباری کا سلسلہ جاری ہے۔ غزہ کی وزارت صحت کے مطابق اسرائیل کی جانب سے جاری 'قتل عام' میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 90 فلسطینی جاں بحق اور 117 زخمی ہوگئے۔

غزہ پر اسرائیلی بمباری جاری، لڑائی میں 3 اسرائیلی فوجی ہلاک

غزہ: فلسطینی ساحلی پٹی غزہ پر 7 اکتوبر سے جاری اسرائیلی جارحیت میں مرنے والوں کی تعداد 30,410 ہو گئی ہے جب کہ تقریباً 71,700 زخمی ہیں۔ غزہ میں وزارت صحت نے ہفتے کے روز اطلاع دی ہے کہ جنوب میں رفح میں اماراتی میٹرنٹی ہسپتال کے گیٹ کے ساتھ بے گھر ہونے والوں اور شہریوں کے ایک اجتماع پر اسرائیلی فوج نے حملہ کیا جس کے نتیجے میں 11 افراد ہلاک اور تقریباً 50 دیگر زخمی ہو گئے۔ وزارت صحت نے مزید کہا کہ مرنے والوں میں ایک پیرامیڈک بھی شامل ہے، جو رفح کے مغرب میں واقع تل السلطان محلے میں ہسپتال میں اپنا کام کرتے ہوئے مارا گیا۔

العربیہ کے مطابق ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے ڈائریکٹر ٹیڈروس اذانوم گیبریئس نے بھی اس خبر کو 'شرمناک' قرار دیتے ہوئے اسرائیل سے غزہ میں فوری طور پر فائر بندی کرنے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ مرنے والوں میں صحت کے شعبے کے دو کارکن بھی شامل ہیں۔ شہری اور صحت کے کارکنان کو بمباری کا نشانہ نہیں بنانا چاہیے اور انہیں ہر وقت تحفظ فراہم کرنا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں: امریکی طیاروں نے غزہ میں کھانے کے 38,000 پیکٹس ایئر ڈراپ کیے

اسرائیل 7 اکتوبر سے غزہ میں 9000 خواتین کو قتل کر چکا ہے: اقوام متحدہ

یہ پیش رفت اس وقت سامنے آئی جب العربیہ/الحدث کے نامہ نگار نے اس بات کی تصدیق کی کہ لڑائیوں میں 3 فوجی ہلاک اور 14 دیگر زخمی ہوئے، جن میں سے 6 کی حالت تشویشناک ہے۔ ان ہلاکتوں کے بعد غزہ پر زمینی حملے کے آغاز کے بعد سے اسرائیلی فوج کی ہلاکتوں کی تعداد بڑھ گئی 245 تک پہنچ گئی ہے۔ انہوں نے وضاحت کی کہ یہ ہلاکتیں اور زخمی غزہ کی پٹی کے جنوبی علاقے خان یونس میں ایک بوبی ٹریپ والی عمارت کے دھماکے کے نتیجے میں ہوئی ہیں۔ اسرائیلی اخبار ٹائمز آف اسرائیل اخبار نے بھی اس کی تصدیق کی ہے۔

یو این آئی مع مشمولات

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.