غزہ: غزہ میں حماس کے زیر انتظام حکومت نے کہا ہے کہ جنوبی غزہ کی پٹی کے خان یونس میں گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی فورسز نے کم از کم 350 فلسطینیوں کو ہلاک کیا ہے۔
اتوار کو جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ طبی ٹیمیں سڑکوں پر بکھری ہوئی کئی لاشوں تک پہنچنے میں ناکام رہی ہیں۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ مقامی رہائشیوں کو شہر کے ناصر اسپتال کے صحن میں میت کو دفنانا پڑا کیونکہ وہ انہیں خان یونس قبرستان نہیں لے جا سکے۔
دریں اثنا، حماس کے زیر انتظام وزارت صحت نے اتوار کو کہا کہ اسرائیلی فوج کی ناکہ بندی کی وجہ سے ناصر اسپتال میں مریضوں اور طبی عملے کو پریشانیوں کا سامنا ہے۔ وزارت نے کہا کہ انکلیو میں کم از کم 7,000 زخمی اور بیمار لوگوں کو زندگی بچانے والے علاج کی فوری ضرورت ہے۔
فلسطینی ہلال احمر سوسائٹی نے ایک بیان میں اسرائیلی فورسز کی طرف سے جاری محاصرے کے درمیان خان یونس کے العمال اسپتال میں آکسیجن کی فراہمی کی کمی کے بارے میں خبردار کیا ہے، جس کی وجہ سے اسپتال میں طبی ٹیموں کے لیے سرجیکل آپریشن کرنا مشکل ہو گیا ہے۔
حماس کے زیر انتظام وزارت صحت کے مطابق، اسرائیل اور حماس کے درمیان مہینوں سے جاری مہلک تنازعے میں غزہ میں 26,422 فلسطینی ہلاک ہو چکے ہیں، جب کہ زخمیوں کی تعداد 65,087 ہو گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:
'اسرائیلی فورسز نے 48 گھنٹوں میں 350 فلسطینیوں کو ہلا ک کردیا' - غزہ جنگ
Israeli attacks in Khan Yunis غزہ کے شہر خان یونس میں اسرائیل نے تباہی مچا دی ہے۔ یہاں صیہونی افواج اسپتالوں اور معصوم شہریوں کو نشانہ بنا رہی ہیں۔ غزہ کے صحت کے شعبہ سے جڑے معاملات سنگین ہوتے جا رہے ہیں۔
Published : Jan 29, 2024, 12:01 PM IST