ETV Bharat / international

غزہ تنازع امریکہ کی 'منافقانہ' فطرت کو بے نقاب کرتا ہے: ایران

Iran calls USA a hypocrite: غزہ پر سات اکتوبر 2023 سے جاری اسرائیلی جارحیت کی ایران شروع ہی سے مخالفت کرتا آیا ہے۔ ایران جنگ کے آغاز سے ہی ایران، اسرائیل کے اتحادی ممالک کو نشانہ بناتا آیا ہے۔ اس دوران ایران اور امریکہ کے بیچ لفظی جنگ بھی شدت اختیار کر گئی ہے۔

Gaza conflict exposes 'hypocritical' nature of US: Iran

author img

By UNI (United News of India)

Published : Jan 29, 2024, 7:15 AM IST

Updated : Jan 29, 2024, 9:32 AM IST

تہران: ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنانی نے اتوار کو کہا کہ، غزہ پٹی کا تنازعہ امریکی حکومت سمیت انسانی حقوق کے نام نہاد حامیوں کی منافقانہ فطرت کو ظاہر کرتا ہے۔

انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر ایک پوسٹ میں ان خیالات کا اظہار کیا، جس میں گزشتہ 114 دنوں میں غزہ میں اسرائیلی حملوں کو رکوانے میں مغربی انسانی حقوق تنظیموں کی ناکامی اور غزہ کے خلاف حملوں میں اسرائیل کے لئے کچھ مغربی ممالک کی حمایت کو قصوروار ٹھہرایا۔

انہوں نے کہا کہ غزہ تنازع اور صورتحال نے امریکی حکومت سمیت انسانی حقوق کے نام نہاد علمبرداروں کا منافقانہ چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب کر دیا ہے۔ واضح رہے ایران شروع ہی سے غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت کے لیے امریکہ کو بھی برابر کا ذمہ دار قرار دیتا آیا ہے۔ غزہ جنگ کے دوران امریکہ اور ایران میں لفظی جنگ بھی عروج پر ہے۔ لبنان کی سرحد پر ایران کی حمایت یافتہ عسکری تنظیم حزب اللہ بھی لگاتار اسرائیلی فوجیوں کو نشانہ بنا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:مغربی طاقتوں کے ساتھ تناؤ کے درمیان ایران نے تین سیٹلائٹس خلا میں بھیجا

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ غزہ پٹی کی 2.2 ملین آبادی میں سے 19 لاکھ سے زائد افراد بے گھر ہو چکے ہیں اور ان میں سے 26 ہزار سے زائد ہلاک ہو چکے ہیں جن میں تقریباً 18 ہزار خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

Last Updated : Jan 29, 2024, 9:32 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.