ETV Bharat / international

سری لنکا میں فائرنگ کے واقعے میں پانچ افراد ہلاک

Firing incident in Sri Lanka سری لنکا کے جنوبی صوبے بیلیاٹا میں فائرنگ کے ایک واقعے میں موقع پر ہی چار افراد ہلاک جبکہ پانچواں شخص ہاسپٹل میں علاج کے دوران ہلاک ہوا ہے۔

five people killed in firing
five people killed in firing
author img

By UNI (United News of India)

Published : Jan 22, 2024, 2:16 PM IST

کولمبو: سری لنکا کے جنوبی صوبے بیلیاٹا میں پیر کی صبح فائرنگ کے ایک واقعے میں پانچ افراد ہلاک ہو گئے۔ سری لنکا پولیس نے یہ اطلاع دی۔ پولیس کے ترجمان نہال تھلڈووا نے بتایا کہ یہ واقعہ سدرن ایکسپریس وے پر بیلیاٹا انٹرچینج کے قریب پیش آیا۔ ان کا کہنا تھا کہ فائرنگ کے واقعے میں چار افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے، جب کہ ایک نے اسپتال میں دوران علاج دم توڑ دیا۔

انہوں نے کہا کہ فائرنگ مقامی وقت کے مطابق صبح 7:45 کے قریب ہوئی۔ واقعہ اس وقت پیش آیا جب ایک نامعلوم گروپ نے جیپ میں سفر کرنے والے دوسرے گروپ پر اندھا دھند فائرنگ کردی۔ پولیس نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ منظم جرائم پیشہ گروہ کے ارکان نے انجام دیا ہے۔ سری لنکا نے 17 دسمبر کو منشیات کی اسمگلنگ اور منظم مجرمانہ سرگرمیوں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کیا، گزشتہ ہفتے تک 40000 سے زائد مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا۔

مزید پڑھیں: امریکہ میں مسجد کے باہر امام کا قتل

مزید پڑھیں: امریکہ میں فائرنگ، ایک کمسن لڑکے سمیت چار افراد ہلاک

مزید پڑھیں: میکسیکو میں فائرنگ کے سبب نو افراد ہلاک

واضح رہےکہ دنیا بھر میں بالخصوص مغربی ممالک اور امریکہ میں گن کلچر میں دن بہ دن اضافہ ہورہا ہے۔ امریکہ میں کئی مقامات پر فائرنگ کے متعدد واقعات پیش آئے ہیں جن میں بیشتر افراد کی ہلاکت ہوئی ہے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.