ETV Bharat / international

کینیا میں ٹیکس مخالف مظاہروں میں 39 افراد ہلاک، 360 سے زائد زخمی - KENYA PROTEST DEATH TOLL

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jul 2, 2024, 9:22 AM IST

کینیا میں ٹیکس مخالف مظاہرے پرتشدد ہو گئے۔ کینیا کے قومی انسانی حقوق کمیشن کی رپورٹ کے مطابق اس دوران بڑی تعداد میں لوگ زخمی ہوئے ہیں۔ پرتشدد حالات کو دیکھتے ہوئے حکومت نے بڑھے ہوئے ٹیکس واپس لے لیے ہیں۔

کینیا میں ٹیکس مخالف مظاہروں میں 39 افراد ہلاک، 360 سے زائد زخمی
کینیا میں ٹیکس مخالف مظاہروں میں 39 افراد ہلاک، 360 سے زائد زخمی (Photo: ANI)

نیروبی: کینیا میں نئے ٹیکسوں میں اضافے کے خلاف حالیہ حکومت مخالف مظاہروں میں کم از کم 39 احتجاجی ہلاک ہو گئے۔ یہ اطلاع الجزیرہ نے قومی حقوق کی نگرانی کرنے والے ادارے کے حوالے سے دی ہے۔ کارکن اس ہفتے کینیا میں مظاہروں کے ایک نئے دور کی تیاری کر رہے ہیں۔

کینیا کے قومی انسانی حقوق کمیشن (KNCHR) نے پیر کو ہلاکتوں کی تعداد کا اعلان کیا۔ یہ حکومت کے پہلے بتائے گئے اعداد و شمار سے تقریباً دوگنا ہے۔ یہ تمام افراد ٹیکس میں اضافے کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے ہلاک ہو گئے۔ بڑے پیمانے پر ہوئے اس احتجاج کے بعد ٹیکس میں اضافہ کے فیصلے کو حکومت نے واپس لے لیا ۔ کے این سی ایچ آر کے ریکارڈ سے یہ بھی انکشاف ہوا ہے کہ ملک بھر میں ہونے والے مظاہروں کی وجہ سے 39 افراد ہلاک اور 361 زخمی ہوئے ہیں۔

سرکاری مالی اعانت سے چلنے والے ادارے نے ایک بیان میں کہا کہ یہ اعداد و شمار 18 جون سے یکم جولائی تک کے عرصے کے ہیں۔ اس میں مزید کہا گیا ہے کہ جبری یا غیر ارادی طور پر لاپتہ ہونے کے 32 واقعات اور مظاہرین کی 627 گرفتاریاں ہوئیں۔

ٹیکس مخالف پرامن احتجاج منگل کو اس وقت پرتشدد ہو گیا جب قانون سازوں نے متنازعہ قانون پاس کیا۔ بعد ازاں، ووٹنگ کا اعلان ہونے کے بعد، ہجوم نے وسطی نیروبی میں پارلیمنٹ کمپلیکس میں توڑ پھوڑ کی اور کمپلیکس کو جزوی طور پر آگ لگا دی۔ یہ واقع پولیس کی جانب سے مظاہرین پر گولی چلانے کے بعد پیش آیا۔

قابل ذکر بات یہ ہے کہ صدر ولیم روٹو کی حکومت کو درپیش یہ سب سے سنگین بحران ہے۔ روتو نے اتوار کو ایک ٹیلی ویژن انٹرویو میں کہا کہ مظاہروں میں 19 افراد مارے گئے تھے، لیکن انہوں نے اصرار کیا کہ ان کے ہاتھوں پر خون نہیں ہے اور انہوں نے ہلاکتوں کی تحقیقات کا وعدہ کیا۔

انسانی حقوق کی تنظیم نے کہا کہ کے این سی ایچ آر مظاہرین، طبی کارکنوں، وکلاء، صحافیوں، گرجا گھروں، طبی ایمرجنسی مراکز اور ایمبولینسوں پر لوگوں کے خلاف بلا جواز تشدد اور طاقت کے استعمال کی شدید مذمت کرتا ہے۔ اس میں کہا گیاہے کہ، 'ہم سمجھتے ہیں کہ مظاہرین کے خلاف استعمال کی گئی طاقت ضرورت سے زیادہ اور غیر متناسب تھی۔' واچ ڈاگ نے یہ بھی کہا کہ وہ پارلیمنٹ اور دیگر سرکاری عمارتوں سمیت کچھ مظاہرین کی طرف سے پرتشدد اور چونکا دینے والی لاقانونیت کی شدید مذمت کرتا ہے۔

اس کے علاوہ کارکنوں نے منگل سے نئے مظاہروں کی کال دی ہے جبکہ گزشتہ ہفتے روٹو نے اعلان کیا تھا کہ وہ ٹیکس میں اضافے کے بل پر دستخط نہیں کریں گے۔ مزید برآں، سوشل میڈیا پر ہیش ٹیگز کے ساتھ کتابچے شائع کیے گئے جن میں 'ہر جگہ قبضہ کرو'، 'روٹو مسٹ گو' اور 'رجیکٹ بجٹڈ کرپشن'۔

بھارت نے ایڈوائزری جاری کی: حالیہ پر تشدد واقعات کے بعد بھارت نے کینیا میں اپنے شہریوں کے لیے بھی ایک ایڈوائزری جاری کی ہے۔ کینیا میں ہندوستانی سفارت خانے نے اس سے قبل وہاں ہندوستانی شہریوں کو انتہائی احتیاط برتنے اور غیر ضروری نقل و حرکت کو محدود کرنے کا مشورہ دیا تھا۔ اس کے علاوہ جب تک کہ حالات معمول پر نہ آجائیں احتجاج اور تشدد سے متاثرہ علاقوں میں جانے سے گریز کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.