ETV Bharat / international

شکاگو، غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کرنے والا تازہ امریکی شہر بن گیا - شکاگو سٹی کونسل جنگ بندی قرارداد

Chicago's City Council resolution شکاگو بھی امریکہ کے ان شہروں کی فہرست میں شامل ہوگیا ہے، جنھوں نے غزہ میں مستقل جنگ بندی کی حمایت میں قرارداد منظور کی ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By AP (Associated Press)

Published : Feb 1, 2024, 9:39 AM IST

شکاگو: شکاگو کی سٹی کونسل نے بدھ کے روز ایک قرارداد منظور کی ہے۔ قرارداد میں غزہ میں جاری اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ میں مستقل جنگ بندی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ قرارداد کے لیے ہوئی ووٹنگ میں میئر برینڈن جانسن نے ٹائی بریکنگ ووٹ کاسٹ کیا۔ قرارداد کی منظوری کے بعد کونسل میں فلسطین حامی مظاہرین نے خوشی کا اظہار کیا۔

شکاگو امریکہ کا تیسرا سب سے بڑا شہر ہے۔ یہاں غزہ جنگ کے آغاز سے ہی اسرائیلی جارحیت کی مخالفت میں مظاہرے کئے جارہے ہیں۔ سٹی کونسل پر مظاہرین کی جانب سے جنگ بندی کی حمایت میں قرارداد پیش کرنے کا دباو تھا۔ کئی میٹنگوں اور مظاہروں کے بعد یہ قرارداد کونسل میں پیش کی گئی۔ قرارداد کو 23-24 سے منظور کیا گیا۔ قرارداد میں انسانی امداد اور تمام یرغمالیوں کی رہائی کا مطالبہ بھی شامل ہے۔ چیمبرز کے حامیوں میں ریورنڈ جیسی جیکسن بھی شامل تھے۔

شکاگو حالیہ مہینوں میں اٹلانٹا، ڈیٹرائٹ اور سان فرانسسکو کے بعد، ایسی غیر پابند قرارداد کو منظور کرنے والا تازہ امریکی شہر ہے۔

کونسل کی واحد یہودی رکن ڈیبرا سلورسٹین نے قرارداد پر بحث کے دوران اسرائیل کی حمایت اور حماس پر تنقید کی۔ ڈیبرا سلورسٹین نے قرارداد میں ترمیم کا دباو بنایا تھا جس کے باوجود آرڈیننس میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔

انہوں نے میٹنگ کے دوران کہا، "ہم سب خونریزی کا خاتمہ اور جنگ کا خاتمہ چاہتے ہیں۔ لیکن یہ سمجھنا ضروری ہے کہ تنازعہ کی وجہ کیا ہے، اور ہمیں ایک ایسی قرارداد پاس کرنی چاہیے جو اس مسئلے کو ذمہ داری سے حل کرے۔" "ہمیں اس وقت تک کوئی قرارداد پاس نہیں کرنی چاہیے جب تک کہ یہ واضح نہ کر دے کہ حماس دوبارہ حملہ نہیں کر سکتی ۔"

غزہ جنگ 7 اکتوبر کو حماس کے اسرائیل پر حملے کے ساتھ شروع ہوئی۔ اسرائیلی حملوں میں تقریباً 27,000 فلسطینی ہلاک اور تقریباً 20 لاکھ دیگر بے گھر ہو چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.