ETV Bharat / international

بنگلہ دیش میں ہندوؤں پر حملوں کے درمیان ڈھاکیشوری مندر پہنچے محمد یونس، کہا- 'سب کے لیے مساوی حقوق' - Yunus Visits Temple

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 13, 2024, 6:50 PM IST

بنگلہ دیش کی عبوری حکومت کے چیف ایڈوائزر محمد یونس نے پڑوسی ملک میں ہندو برادری پر حملوں کے درمیان منگل کو ایک ہندو مندر کا دورہ کیا۔ یہاں انھوں نے خوشگوار ماحول میں اقلیتوں کی بات سنی اور انہیں سکیورٹی و مساوی حقوق کی یقین دہانی کرائی۔

بنگلہ دیش
بنگلہ دیش (ANI)

ڈھاکہ: بنگلہ دیش کی عبوری حکومت کے چیف ایڈوائزر نوبل انعام یافتہ محمد یونس نے منگل کو ڈھاکہ میں تاریخی ڈھاکیشوری مندر کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے بنگلہ دیش میں اقلیتوں کو ملک میں ان کی حفاظت اور تحفظ کا یقین دلایا۔

ویب سائٹ نے یونس کے حوالے سے کہا کہ "حقوق سب کے لیے برابر ہیں۔ ہم سب ایک ہیں اور ہمارے حقوق ایک جیسے ہیں۔ ہمارے درمیان تفریق نہ کریں، براہ کرم ہماری مدد کریں۔ صبر کریں اور بعد میں فیصلہ کریں کہ اگر ہم ناکام ہو گئے تو تنقید کریں ۔"

ڈیلی اسٹار نے رپورٹ کیا کہ منگل کو ڈھاکیشوری مندر پہنچنے کے بعد، یونس نے بنگلہ دیش پوجا اُجاپن پریشد اور مہانگر سربجنین پوجا کمیٹی کے رہنماؤں کے ساتھ ساتھ مندر کے انتظامی بورڈ کے عہدیداروں اور عقیدت مندوں سے ملاقات کی۔

'انسان کے طور پر دیکھا جانا چاہیے':

یونس کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ "ہماری جمہوری امنگوں میں ہمیں انسانوں کے طور پر دیکھا جانا چاہیے نہ کہ مسلمان، ہندو یا بدھ مت کے ماننے والوں کے طور پر۔ ہمارے حقوق کو یقینی بنایا جانا چاہیے۔ تمام مسائل کی جڑ ادارہ جاتی انتظامات کی بوسیدگی میں ہے۔ مسائل پیدا ہوتے ہیں ادارہ جاتی انتظامات کو درست کرنے کی ضرورت ہے۔

آپ کو بتاتے چلیں کہ یونس کا مندر کا دورہ ایک ایسے وقت میں ہوا ہے جب بنگلہ دیش کی سب سے بڑی اقلیتی برادری ہندوؤں پر حملے ہو رہے ہیں۔ یہ حملہ 5 اگست کو وزیر اعظم شیخ حسینہ کے مستعفی ہونے اور ملک چھوڑنے کے بعد ہوا تھا۔

مسلم کمیونٹی اور ہندو اقلیت کے نمائندوں کے درمیان ایک اہم ملاقات:

یونس کے دورے کے بعد مندر میں مسلم کمیونٹی اور ہندو اقلیت کے نمائندوں کے درمیان ایک اہم ملاقات ہوئی۔ اس اجلاس نے کھلے مکالمے کے لیے ایک پلیٹ فارم کے طور پر کام کیا، جہاں دونوں برادریوں نے مختلف مسائل پر تبادلہ خیال کیا اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو مضبوط بنانے کے لیے کام کیا۔

اجلاس کے شرکاء نے باہمی افہام و تفہیم کا اظہار کیا اور پرامن معاشرے کے قیام کے لیے اتحاد کی اہمیت پر زور دیا۔ مزید، انہوں نے ایک دوسرے کو یقین دلایا کہ اقلیتی ہندو برادری کو کوئی خطرہ نہیں ہے اور انہیں ہراساں کرنے یا حملہ کرنے کی کسی بھی کوشش کا قانونی جواب دیا جائے گا۔

اقلیتوں پر حملے:

پی ٹی آئی کی ایک رپورٹ کے مطابق، بنگلہ دیش ہندو بدھسٹ کرسچن یونٹی کونسل اور بنگلہ دیش پوجا اُجپن پریشد نے دعویٰ کیا کہ حسینہ حکومت کے خاتمے کے بعد سے 52 اضلاع میں اقلیتوں پر حملوں کے 205 واقعات پیش آ چکے ہیں۔

بنگلہ دیش میں ہندوؤں نے احتجاج کیا:

ڈھاکہ اور چٹاگانگ میں ہزاروں ہندوؤں نے گزشتہ ہفتے اپنے مندروں، گھروں اور کاروباروں پر حملوں سے تحفظ کا مطالبہ کرتے ہوئے احتجاج کیا۔ گزشتہ ہفتہ کو ہندو مظاہرین نے ڈھاکہ کے شاہ باغ میں تین گھنٹے سے زائد ٹریفک کو متاثر کیا۔ وہ خصوصی عدالتوں سے مطالبہ کر رہے ہیں کہ وہ اقلیتوں پر مظالم کے ملزمان کے خلاف مقدمہ چلائے، اقلیتوں کے لیے 10 فیصد پارلیمانی نشستیں اور اقلیتی تحفظ کا قانون بنایا جائے۔

قبل ازیں یونس نے تشدد زدہ ملک میں اقلیتی برادریوں پر حملوں کی مذمت کرتے ہوئے انہیں گھناؤنا قرار دیا تھا اور نوجوانوں پر زور دیا تھا کہ وہ تمام ہندوؤں، عیسائیوں اور بدھ مت کے ماننے والوں کی حفاظت کریں۔

یہ بھی پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.