ETV Bharat / international

برکینا فاسو میں مسجد پر حملے میں درجن سے زائد افراد کا قتل - برکینا فاسو

برکینا فاسو کی ایک مسجد پر ہوئے حملے میں کم از کم 14 افراد جاں بحق ہو گئے۔ برکینا فاسو کی فوج کے معاون فوجیوں اور رضاکاروں کو بھی حملہ آور گروہوں نے نشانہ بنایا۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By UNI (United News of India)

Published : Feb 27, 2024, 11:23 AM IST

اوگاڈگو: مشرقی برکینا فاسو میں اتوار کے روز مسجد پر ہونے والے حملے میں درجن سے زائد نمازی مارے گئے۔ فیڈریشن آف اسلامک ایسوسی ایشن آف برکینا نے پیر کے روز جاری کردہ بیان میں اس بات کی جانکاری دیتے ہوئے کہا کہ برکینا فاسو کے مشرقی علاقے کے نتیابوانی میں واقع مسجد پر حملے میں اتوار کے روز کم از کم 14 نمازی جاں بحق ہوگئے، جن میں سے دو اسپتال میں دم توڑ گئے۔

رپورٹ کے مطابق ایک سکیورٹی ذریعے نے پیر کے روز بتایا کہ اتوار کی صبح 5 بجے مسلح حملہ آوروں نے نتیابوانی میں واقع مسجد پر حملہ کیا، جس میں کئی افراد ہلاک ہو گئے۔

ایک دوسرے مقامی اہلکار کے مطابق برکینا فاسو کی فوج کے معاون فوجیوں اور رضاکاروں کو بھی حملہ آور گروہوں نے نشانہ بنایا۔

دریں اثناء، شمالی برکینا فاسو کے ساحل علاقہ کے ایسکانے گاؤں میں واقع کیتھولک چرچ پر حملے میں کم از کم 15 افراد ہلاک ہو گئے۔ چرچ کے اہلکار نے ایک بیان میں یہ اطلاع دی۔

برکینا فاسو کا تقریباً نصف حصہ حکومت کے کنٹرول سے باہر ہے کیونکہ عسکری گروپ برسوں سے اپنے مطالبات کو لے کر جدوجہد کر رہے ہیں۔ یہاں جنگجوؤں نے ہزاروں افراد کو ہلاک اور 20 لاکھ سے زیادہ لوگوں کو بے گھر کیا ہے، جس سے ملک کے استحکام کو مزید خطرہ ہے۔ برکینا فاسو میں 2022 میں دو بغاوتیں بھی ہو چکی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.