ETV Bharat / international

شمالی کیلیفورنیا میں 7.0 شدت کا زلزلہ، مختصر وقفہ کے لیے سونامی وارننگ بھی جاری کی گئی - EARTHQUAKE

امریکہ کے شمالی کیلیفورنیا میں 7.0 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ سونامی وارننگ واپس لے لی گئی ہے۔

شمالی کیلیفورنیا میں 7.0 شدت کا زلزلہ
شمالی کیلیفورنیا میں 7.0 شدت کا زلزلہ (AP)
author img

By AP (Associated Press)

Published : Dec 6, 2024, 7:05 AM IST

سان فرانسسکو: شمالی کیلیفورنیا میں زلزلے کے جھٹکوں نے ایک بڑے علاقے کو ہلا کر رکھ دیا۔ ریکٹر اسکیل پر زلزلہ کی شدت سات اعشاریہ صفر ماپی گئی۔ زلزلہ کی شدت اتنی زیادہ تھی کے زمین ہل گئی اور چیزیں بکھر گئیں۔ لوگ جان بچانے کے لیے میزوں کے نیچے چھپنے کی کوشش کرنے لگے۔ یہی نہیں امریکی مغربی ساحل کے ساتھ ساتھ 5.3 ملین افراد کے لیے سونامی کی ایک مختصر وارننگ جاری کی گئی، جسے بعد میں واپس لے لیا گیا۔

امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلہ صبح 10:44 بجے ساحلی ہمبولڈ کاؤنٹی کے ایک چھوٹے سے شہر فرنڈیل کے مغرب میں آیا۔ زلزلہ کا مرکز اوریگون کی سرحد سے تقریباً 209 کلومیٹر دور تھا۔

زلزلے کے جھٹکے تقریباً 435 کلومیٹر دور سان فرانسسکو کے جنوب میں محسوس کئے گئے۔ یہاں کے رہائشیوں نے کئی سیکنڈ تک زلزلہ کو محسوس کیا۔ اس کے بعد کئی ہلکے جھٹکے بھی محسوس کیے گئے۔

زلزلے سے کسی بڑے جانی یا مالی نقصان کی فوری طور پر کوئی اطلاع نہیں ہے۔ یہ زلزلہ 2019 میں رج کرسٹ میں 7.1 شدت کے زلزلے کے بعد کیلیفورنیا میں محسوس کئے گئے سب طاقتور زلزلوں میں سے ایک تھا۔

سونامی کی وارننگ تقریباً ایک گھنٹے تک نافذ رہی۔

متعدد شہروں نے لوگوں کو احتیاط کے طور پر اونچی جگہوں پر منتقل ہونے کی اپیل کی ہے۔

وائٹ ہاؤس کے ترجمان جیریمی ایڈورڈز نے کہا کہ صدر جو بائیڈن کو زلزلے کے بارے میں بریفنگ دی گئی ہے اور فیما کے اہلکار کیلیفورنیا اور اوریگون میں اپنی ریاست اور مقامی انتظامیہ سے رابطے میں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.