ETV Bharat / international

لندن میں تلوار سے راہگیروں پر حملہ، 13 سالہ لڑکا ہلاک، متعدد زخمی - sword attack in London - SWORD ATTACK IN LONDON

لندن میں ایک نامعلوم شخص نے راہگیروں پر تلوار سے حملہ کر دیا۔ اس واقعے میں ایک 13 سالے بچہ جاں بحق اور چار دیگر زخمی ہو گئے۔ پولیس نے حملہ آور کو گرفتار کر لیا ہے۔

A 13 Year Old Boy dies after sword attack in London
لندن میں تلوار سے راہگیروں پر حملہ، 13 سالہ لڑکا ہلاک، متعدد زخمی
author img

By AP (Associated Press)

Published : Apr 30, 2024, 9:00 PM IST

لندن: برطانوی دارالحکومت لندن میں ریلوے اسٹیشن کے باہر ایک تلوار بردار شخص نے راہگیروں پر حملہ کرکے ایک بچے کو ہلاک اور متعدد افراد کو زخمی کردیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ حملے میں زخمی ہونے والے 13 سالہ لڑکے کو اسپتال لے جایا گیا، جہاں وہ دم توڑ دیا۔ انہوں نے کہا کہ اس واقعے میں دو پولیس اہلکاروں سمیت چار دیگر زخمی ہوئے۔ جنہیں مقامی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ منگل کی صبح نارتھ ایسٹ لندن میں پیش آیا۔ حملہ آور کی شناخت 36 سالہ شخص کے طور پر ہوئی ہے، جسے گرفتار کر لیا گیا ہے۔ میئر لندن صادق خان کے مطابق پولیس نے مشتبہ شخص کو حراست میں لے کر تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

پولیس نے ابھی تک ملزم کا نام ظاہر نہیں کیا۔ پولیس کا یہ بھی کہنا ہے کہ اب علاقے میں کوئی خطرہ نہیں ہے۔ فی الحال پولیس نے دہشت گردی کے کسی بھی واقعے سے انکار کیا ہے۔ میٹرو پولیٹن پولیس کے حوالے سے میڈیا رپورٹس میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ صبح 7 بجے سے عین قبل، شمال مشرقی لندن کے ہینالٹ میں ایک گاڑی کے گھر میں گھس جانے اور متعدد افراد کے چاقو کے وار کرنے کی اطلاع پر پولیس کو بلایا گیا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.