ہونولولو (امریکہ): ہونولولو پولیس نے اتوار کو کہا کہ وہ اس بات کی تحقیقات کر رہے ہیں کہ منووا کے ایک گھر میں تین بچوں سمیت ایک خاندان کے قتل اور خودکشی کا کیا واقعہ سامنے آیا ہے۔
لیفٹیننٹ دینا تھیمز نے اتوار کی سہ پہر ایک نیوز کانفرنس کے دوران بتایا کہ پولیس پہلے صبح 8:30 بجے گھر پہنچی لیکن دروازے پر کسی نے جواب نہ دینے کے بعد وہ وہاں سے چلی گئی۔ اس نے وضاحت کی کہ ابتدائی کال ایک گمنام شخص کی تھی اور پولیس کو گھر میں داخل ہونے کی کوئی وجہ نہیں تھی۔
ایک اور کال موصول ہونے کے بعد افسران صبح 9:15 بجے وہاں پر واپس آئے اور کال کرنے والے سے بات کرنا چاہی۔ اس کے لیے وہ رہائش گاہ میں داخل ہوے۔ اندر انہوں نے چار افراد کو پایا جنھیں موت کے گھاٹ اتار دیا گیا تھا۔ ان میں شوہر،بیوی اور تین بچے تھے جن کی عمریں 10، 12 اور 17 سال تھیں۔
تھیمز نے کہا کہ ابتدائی تفتیش سے معلوم ہوا ہے کہ شوہر نے اپنی بیوی اور بچوں کو چاقو مار کر ہلاک کر دیا۔ جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا شوہر نے خود کو چاقو مارا ہے؟۔۔ تو انھوں نے کہا کہ شوہر کی موت کی وجہ تفتیش کے تحت ہے۔
شوہر اور بیوی کی عمریں فوری طور پر معلوم نہیں ہوسکیں۔ میڈیکل ایگزامینر کا دفتر متوفی کی شناخت جاری کرے گا۔ تھیمز نے کہا کہ رہائش گاہ پر گھریلو کالوں کی کوئی تاریخ نہیں تھی اور پولیس کو ابھی تک قتل کا مقصد پتہ نہیں چل پایا ہے۔ پولیس کے مطابق گواہوں نے بتایا کہ اتوار کی صبح گھر میں جھگڑا ہوا تھا۔
چیف جو لوگن نے کہا کہ 2 نومبر 1999 زیروکس قتل کے بعد سے پانچ اموات ریاست کی بدترین اجتماعی ہلاکتوں کی نشاندہی کرتی ہیں، جب برائن کوجی اویسوگی نے اپنے سپروائزر سمیت سات ساتھی کارکنوں کو گولی مار کر ہلاک کر دیا تھا۔
لوگن نے کہا کہ اتوار کو جو ہولناک منظر پایا گیا اس کا اثر ان افسران پر ساری زندگی پڑے گا۔
یہ بھی پڑھیں: