ETV Bharat / international

ایران: فائرنگ کے واقعے میں 12 افراد ہلاک

12 killed in shooting accident in SE Iran ایران میں مسلح شخص نے خاندانی جھگڑوں کی وجہ سے ایک گاؤں میں علی الصبح اپنے والد، بھائی اور دیگر رشتہ داروں پر فائرنگ کر دی۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 17, 2024, 10:42 PM IST

تہران: ایران کے جنوب مشرقی صوبے کرمان میں ہفتے کی صبح ایک شخص نے اپنے خاندان کے 12 افراد کو گولی مار کر ہلاک اور تین کو زخمی کر دیا۔ ایران کی تسنیم نیوز ایجنسی نے یہ اطلاع دی۔ یہ واقعہ فریاب کاؤنٹی میں مقامی وقت کے مطابق صبح 4:30 بجے پیش آیا جب ایک 25 سالہ مسلح شخص نے دو گھروں میں اپنے دو سوتیلے بھائیوں اور ان کے خاندان کے افراد پر فائرنگ کی۔

خبر رساں ادارے تسنیم نے یہ بات کرمان کے پولیس کمانڈر ناصر فرشید کے حوالے سے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے خاندانی اختلافات کو فائرنگ کی وجہ قرار دیا اور کہا کہ 'قاتل' کی گرفتاری کے لیے بڑے پیمانے پر آپریشن شروع کیا گیا ہے۔ مسلح شخص نے خاندانی جھگڑوں کی وجہ سے ایک گاؤں میں علی الصبح اپنے والد، بھائی اور دیگر رشتہ داروں پر فائرنگ کر دی۔ جنوب مشرقی ایران کے ایک دور افتادہ دیہی علاقے میں ہفتے کے روز ایک 30 سالہ شخص نے اپنے 12 رشتہ داروں کو گولی مار کر ہلاک کر دیا، یہ کئی دہائیوں میں ہونے والی سب سے مہلک فائرنگ ہے۔

کرمان صوبے کے محکمہ انصاف کے سربراہ ابراہیم حمیدی نے بتایا کہ مسلح شخص نے علی الصبح ایک گاؤں میں خاندانی تنازعات کی وجہ سے اپنے والد، بھائی اور دیگر رشتہ داروں پر فائرنگ کردی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.